aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "خیمہ"
خیمہ گاہ نگاہ کو لوٹ لیا گیا ہے کیاآج افق کے دوش پر گرد کی شال بھی نہیں
کوئی مقتل کو گیا تھا مدتوں پہلے مگرہے در خیمہ پہ اب تک صورت تصویر کون
اب کوئی کیا مرے قدموں کے نشاں ڈھونڈے گاتیز آندھی میں تو خیمہ بھی اکھڑ جاتے ہیں
بے شمیم و ملال و حیراں ہےخیمہ گاہ صبا کئی دن سے
اجالا دشت جنوں میں بڑھانا پڑتا ہےکبھی کبھی ہمیں خیمہ جلانا پڑتا ہے
نہ جانے کیسی قیامت کا پیش خیمہ ہےیہ الجھنیں تری بے انتساب آنکھوں میں
گرد باد وفا سے پہلے تکسر پہ خیمہ بھی تھا ردا بھی تھی
ہم اب بھی دشت میں خیمہ لگائے بیٹھے ہیںہمارے حصے میں اپنا ہی گھر نہیں آیا
پرندے شاخ سے لپٹے ہوئے ہیںیہ کیسا خوف خیمہ زن ہوا ہے
سب ہی شکارگاہ میں تھے خیمہ زن مگرکوئی شکار کرنے کو اب تک اٹھا نہ تھا
گرد نے خیمہ تان لیا تھادھوپ کا شیشہ دھندلا سا تھا
سر پٹکتی تھیں مسلسل موج ہائے تشنگیہونٹ کے ساحل پہ خیمہ زن تھا پیمانے کا دکھ
آزرؔ مجھے مدینے سے ہجرت کا حکم تھاصحرا میں لے کے آ گیا خیمہ اٹھا کے میں
یہ بستی بھی نہ کیا راس آئی اس کواٹھا کر کیوں وہ خیمہ جا رہا ہے
ایک پیمان وفا خاک بسر ہے سر شامخیمہ خالی ہوا تنہائی عزا کرتی ہے
در خیمہ کھلا رکھا ہے گل کر کے دیا ہم نےسو اذن عام ہے لو شوق رخصت کون رکھتا ہے
سبزے کا فرش ابر کا خیمہ گلوں کا عطرگلشن میں اہتمام ہے کیا کیا ترے لیے
آ گئے ہو تو برابر ہی میں خیمہ کر لومیں تو رہتا ہوں اسی بے سر و سامانی میں
جو کاندھوں پر اٹھائے پھر رہا تھاوہ خیمہ ایستادہ کر لیا ہے
گزر گیا ہے وہ سیلاب آتش امروزبغیر خیمہ و خاشاک کو گزند کیے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books