aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "سفر_زیست"
ہم سفر زیست کا سورج کو بنائے رکھااپنے سائے سے ہی قد اپنا بڑھائے رکھا
دیدنی اب سفر زیست کا منظر ہوگاجس نے لوٹا سر بازار وہ رہبر ہوگا
سفر زیست کا کم کم ہنر آتا ہے مجھےبار سر اچھا ہے کھینچے لئے جاتا ہے مجھے
ہم اگر سچ کو زبانوں پہ سجا کر رکھیںپھر سفر زیست کا دشوار نہیں رہ سکتا
سفر زیست کی آخر ہے غرض غایت کیاراز کھلتا نہیں انجام سفر ہونے تک
سفر زیست ہوا ختم نہ سوچا لیکنہم کو جانا ہے کہاں اور کدھر جاتے ہیں
چھوڑ دیتا ہے جہاں سانس بھی انسان کا ساتھاب سفر زیست کا اس منزل دشوار سے ہے
دوست وہ بنتے ہیں جو دل میں سما جاتے ہیںسفر زیست میں ٹکراتے ہیں انسان بہت
پگ پگ کانٹے منزلوں صحرا کوسوں جنگل بیلے ہیںسفر زیست کٹھن ہے یارو راہ میں لاکھ جھمیلے ہیں
ہر نئے گام پہ تجدید وفا کر لیناعزم نو سے سفر زیست کو آساں رکھنا
صعوبت سفر زیست سے نڈھال ہوں میںکچھ ایسا ہے کہ مرا آئنہ سراب کا ہے
ہر ایک زیست کا لمحہ بھلے نہال نہ ہوکوئی تو دور ہو ایسا کہ جو محال نہ ہو
زیست میں غم ہیں ہم سفر پھر بھیتا اجل کرنا ہے بسر پھر بھی
پھر اہتمام معرکۂ مرگ و زیست ہےتیغوں سے کھیلتے ہوئے سر دیکھتے چلیں
نہ راستہ نہ سفر کا جواز مانگتے ہیںہم اپنا کھویا ہوا رخت و ساز مانگتے ہیں
زیست بے برگ و ثمر ہو جیسےکوئی برباد شجر ہو جیسے
جادہ ہے عشق زیست سفر ہے چلے چلیںجب تک ملے نہ جلوۂ منزل بڑھے چلیں
زیست میں تاریکیاں بڑھتی گئیںلمحہ لمحہ سسکیاں بڑھتی گئیں
سنگ اس کے ہی سفر ہو کیونکرزیست پہلے سی بسر ہو کیونکر
اگرچہ سخت سفر ہے دھواں گھنا ہوگاکہیں کوئی تو مری راہ دیکھتا ہوگا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books