aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "سلوٹیں"
سلوٹیں چیختی رہتی ہیں مرے بستر کیکروٹوں میں ہی مری رات کٹا کرتی ہے
سلوٹیں ہیں مرے چہرے پہ تو حیرت کیوں ہےزندگی نے مجھے کچھ تم سے زیادہ پہنا
پڑ گئیں پیراہن صبح چمن پر سلوٹیںیاد آ کر رہ گئی ہے بے خودی کی ایک شام
پڑتی ہیں دل پہ غم کی اگر سلوٹیں تو کیاچہرے پہ تو خوشی کے کچھ آثار لے چلو
بے قراری اداس بستر پرسلوٹیں ڈالتی رہی برسوں
دوستوں کی محفلوں سے دور ہم ہوتے گئےجیسے جیسے سلوٹیں پڑتی گئیں پوشاک پر
کراہتی ہیں یہ بستر کی سلوٹیں میریتمام رات میں یوں کروٹیں بدلتا ہوں
رات بکھری ہوئی تھی بستر پرکٹ گئی سلوٹیں اٹھانے میں
خواب آنکھیں چھوڑ کر کہیے کہاں جائیں گے ابسلوٹیں کیا مر نہیں جائیں گی چادر چھوڑ کر
سلوٹیں روح کی آتی ہیں نظر جسموں پردل ناداں یہ کوئی بند قبا ہے کیا ہے
یہ چادر سلوٹیں تکیہبتاتے ہیں میں غافل ہوں
مرے اندر کے غم باہر بھی ظاہر ہوتے رہتے ہیںیہ دل کی سلوٹیں ہیں جو کہ پیشانی میں رہتی ہیں
سب کی پیشانی پر سلوٹیںکون ہے جو کہ برہم نہیں
سلوٹیں وقت کی پڑنے ہی لگیں اس پہ دنیشؔتم نے دیکھا ہی کہاں غور سے چہرہ میرا
سمجھ چکا ہوں میں لہجے کی سلوٹیں عدنانؔسو جانتا ہوں ملاقات آخری ہوئی ہے
مجھے خوف ہے سلوٹیں پڑ نہ جائیںبدن اس نے اپنا بچھایا ہوا ہے
نیند ہے تھکن سی ہے سلوٹیں ہیں یادیں ہیںکتنے لوگ اٹھیں گے صبح میرے بستر سے
کہہ رہا تھا یاد میں وہ رات رویا خوب ہےسلوٹیں کہتی ہیں مجھ سے تو بھی جھوٹا خوب ہے
تھکن کے سارے زاویے مسہریوں پہ رہ گئےبدن کی ساری سلوٹیں کپاس تک پہنچ گئیں
کروٹ ایسی کہ سلوٹیں پڑ جائیںسسکی ایسی جو کان میں رہ جائے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books