aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "فراق_یار"
فراق یار ترا امتداد ٹھیک نہیںنیا ہے زخم ابھی مستزاد ٹھیک نہیں
فراق یار کے لمحے گزر ہی جائیں گےچڑھے ہوئے ہیں جو دریا اتر ہی جائیں گے
فراق یار میں خود کو تمام کرتے ہوئےمیں رو رہا ہوں خوشی غم کے نام کرتے ہوئے
فراق یار میں کچھ کہئے سمجھایا نہیں جاتادل وحشی کسی صورت سے بہلایا نہیں جاتا
اس کو فراق یار کا مطلب نہیں پتہمطلب اسے بھی پیار کا مطلب نہیں پتہ
فراق یار میں ہوں اس قدر اداس اداسبغیر بچوں کے جیسے ہو گھر اداس اداس
فراق یار کا خطرہ وصال یار میں ہےخزاں کی فکر خزاں میں نہ تھی بہار میں ہے
مزہ وصال کا کیا گر فراق یار نہ ہونہیں ہے نشے کی کچھ قدر اگر خمار نہ ہو
دیکھو فراق یار میں جاں کھو رہا ہے وہشہزادؔ کو سنبھالو بہت رو رہا ہے وہ
کسی طرح سے نہ بہلا فراق یار میں دلخزاں کی طرح فسردہ رہا بہار میں دل
رنج فراق یار میں رسوا نہیں ہوااتنا میں چپ ہوا کہ تماشا نہیں ہوا
یاد فراق یار ترا شکریہ بہتکل رات دل میں درد ہمارے اٹھا بہت
فراق یار نے بے چین مجھ کو رات بھر رکھاکبھی تکیہ ادھر رکھا کبھی تکیہ ادھر رکھا
بس فراق یار میں جاری سخن آرائیاںہائے یہ پر کیف موسم اور مری تنہائیاں
اے اجل آ فراق یار میں آکب سے ہوں تیرے انتظار میں آ
فراق یار میں ایسی بھی ایک شب آئیچراغ جل گیا آنکھوں میں نیند جب آئی
پھیر روز فراق یار آیانامہ بر آہ زار زار آیا
بظاہر ایک ہی شب ہے فراق یار مگرکوئی گزارنے بیٹھے تو عمر ساری لگے
وہی ہیں اپنی راتوں کی کتھائیںفراق یار خواب آور دوائیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books