aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "محافظ"
ہر شناور کو نہیں ملتا تلاطم سے خراجہر سفینے کا محافظ ناخدا ہوتا نہیں
آتی جاتی ہوئی فصلوں کا محافظ ہوں میںپھل تو سب اس کی امانت ہیں شجر میرا ہے
رشتے سے محافظ کا خطرہ جو نکل جاتامنزل پہ بھی آ جاتے نقشہ بھی بدل جاتا
اندھیرا اتنا ہے اب شہر کے محافظ کوہر ایک رات کوئی گھر جلانا پڑتا ہے
محافظ ہے ترا دامن بہت ہی خون میں آلودمگر یہ داغ دامن پر ترے اچھے نہیں لگتے
جہاں بھی شام تن جائے محافظ سانپ کی صورتمیں اپنی ریز گاری کی وہیں انبار کرتا ہوں
ان گلی کوچوں میں بہنوں کا محافظ کون ہےکسب زر کی دوڑ میں بستی سے ماں جائے گئے
تیرگی تو مری محافظ ہےہم نفس روشنی سے ڈرتی ہوں
اجل سے بڑھ کے محافظ نہیں کوئی اپناخدا کی شان کہ دشمن نگاہ باں نکلا
قفس میں اب بھی محافظ کئی پرندوں پرنگاہ رکھتا ہے پر تولنے نہیں دیتا
اے باغباں بنام بہاراں نہ چھیڑ اسےگلزار میں محافظ گل خار ہی تو ہے
تیری یادیں مری محافظ ہیںتیری یادوں کو میں نے ڈھال کیا
وہ دیر کا تھا کہ کعبے کا یہ نہیں معلوممری خودی کا محافظ خدا رہا ہے کوئی
گرداب محافظ ہوتا ہے اے بحر حوادث بیکس کاکھنچ آتا ہے ساحل موجوں میں جب جوش پہ طوفاں ہوتے ہیں
اک تیری محبت کا محافظ ہے مرا دلخود اپنے لئے مجھ کو بچانے کے لئے آ
کنارے معتبر ہوتے محافظ ناخدا ہوتانہ کشتی ڈوبتی کوئی نہ ہر پل سانحہ ہوتا
ہیں گھر کی محافظ مری دہکی ہوئی آنکھیںمیں طاق میں رکھ آیا ہوں جلتی ہوئی آنکھیں
یہ اور بات مکینوں کو کچھ خبر نہ ہوئیلگا رہے تھے محافظ مگر نقب کب سے
اب مولیٰ محافظ ہے نوخیز سی کلیوں کاپھولوں کی ریاست میں کانٹوں کی حکومت ہے
دعا ماں کی محافظ تھی نہیں توصعوبت بھی قیامت کی طرح تھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books