aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "موجودہ"
جب کہ تجھ بن نہیں کوئی موجودپھر یہ ہنگامہ اے خدا کیا ہے
نہ رو اے شمع موجودہ پتنگوں کی مصیبت پرابھی محفل سے باہر تیرے پروانے بہت سے ہیں
رقیب خواہش موجودہ سن لیا تو نےچمن بہت ہیں مگر کوئی دیکھتا نہیں ہے
نہ قصیدہ نہ غزل اور نہ رباعی لکھیےدور موجودہ میں کچھ دل کی تباہی لکھیے
کیسا عجیب دور ہے موجودہ دور بھیمفہوم کوئی سمجھے نہ دل کے سوال کا
بساط رفتگان فن لپیٹی جا چکی ہےسر چرخ ہنر موجود ہیں زندہ ستارے
ایسے طوفاں کی ہے تمہید یہ موجودہ سکوتکچھ نہ جب ہوگا یہاں شورش پیہم کے سوا
ہم بھی وہیں موجود تھے ہم سے بھی سب پوچھا کیےہم ہنس دئیے ہم چپ رہے منظور تھا پردہ ترا
یہ کون لوگ ہیں موجود تیری محفل میںجو لالچوں سے تجھے مجھ کو جل کے دیکھتے ہیں
اے خدا جو کہیں نہیں موجودکیا لکھا ہے ہماری قسمت میں
آگے اس متکبر کے ہم خدا خدا کیا کرتے ہیںکب موجود خدا کو وہ مغرور خود آرا جانے ہے
مرے بچوں میں ساری عادتیں موجود ہیں میریتو پھر ان بد نصیبوں کو نہ کیوں اردو زباں آئی
وہ ذرے ذرے میں موجود ہے مگر میں بھیکہیں کہیں ہوں کہاں ہوں کہیں نہیں ہوں میں
وہ موجود ہیں اور ان کی کمی ہےمحبت بھی تنہائی دائمی ہے
اگر معدوم کو موجود کہنے میں تأمل ہےتو جو کچھ بھی یہاں ہے آج کیا ہونے سے پہلے تھا
وہ جو موجود نہیں اس کی مدد چاہتے ہیںوہ جو سنتا ہی نہیں اس کو پکارے جائیں
جو شخص کہ ہے خواب میں آنے سے بھی خائفآئینۂ دل میں اسے موجود ہی دیکھوں
کوئی دینار نہ درہم نہ ریال اچھا ہےجو ضرورت میں ہو موجود وہ مال اچھا ہے
مجھ کو خود میں جگہ نہیں ملتیتو ہے موجود اس قدر مجھ میں
ہزار چہرے ہیں موجود آدمی غائبیہ کس خرابے میں دنیا نے لا کے چھوڑ دیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books