aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "چنتا"
تیری گلی میں سارا دندکھ کے کنکر چنتا ہوں
میری مرضی تھی میں ذرے چنتا یا لہریں چنتااس نے صحرا ایک طرف رکھا اور دریا ایک طرف
میری بجھتی ہوئی آنکھوں سے کرن چنتا ہےمیری آنکھوں کا کھنڈر شہر معانی نکلا
یاد ہیں غالبؔ تجھے وہ دن کہ وجد ذوق میںزخم سے گرتا تو میں پلکوں سے چنتا تھا نمک
لفظ چنتا ہوں تو مفہوم بدل جاتا ہےاک نہ اک خوف بھی ہے جرأت اظہار کے ساتھ
دلوں میں گرنے والے اشک چنتاکہیں اک جوہری ایسا نہیں تھا
آئینہ ٹوٹ گیا چنتا ہوں ریزہ ریزہاسی آئینے میں میرا کہیں چہرہ ہی نہ ہو
سورج چندا جیسی جوڑی ہم دونوںدن کا راجہ رات کی رانی ہم دونوں
وہ اداسی کہ بکھرنے سے نہیں بچ سکتااور ترا لمس کہ چنتا چلا جاتا ہے مجھے
انہونی کی چنتا ہونی کا انیائے نظرؔدونوں بیری ہیں جیون کے ہم سمجھائیں تمہیں
اس کی ستر کی کمائی اور پچاسی کا ہے خرچآدمی اچھا تھا اس کو گھر کی چنتا کھا گئی
سوچ کی سوکھی ہوئی شاخوں سے مرجھائے ہوئےٹوٹ کر گرتے ہوئے لفظوں کو میں چنتا رہا
خاک پر میرے خواب بکھرے تھےاور میں ریزہ ریزہ چنتا تھا
ہم کچھ نہ کسی سے کہتے ہیں ہم کچھ نہ کسی کی سنتے ہیںبیٹھے ہوئے بزم دل کش میں بس دل کے ٹکڑے چنتے ہیں
اس کی یاد میں کھو کر خود کوریزہ ریزہ چنتا ہوگا
وقت کمزور ہی کو چنتا ہےاور کمزور تھے ہمیں شاید
میں چنتا پھرتا ہوں کاغذ کے ٹکڑےکتابوں کو سمندر میں بہا کر
بہ رنگ خواب میں بکھرا رہوں گاترے انکار جب چنتا رہوں گا
جیون بھیدن کی چنتا چھوڑو آؤ کچھ اس پر بات کریںہم دھرتی کے پھندے میں ہیں دھرتی کس کے جال میں ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books