aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "अहल-ए-सितम"
عجز اہل ستم کی بات کروعشق کے دم قدم کی بات کرو
نہ ہوتے اہل دل اہل ستم جانے کہاں جاتےیہ برق انداز جلوے آگ برسانے کہاں جاتے
ولولوں کو نہ کہیں نیند آ جائےستم اہل ستم سے نہ ڈرو
علاج اہل ستم چاہئے ابھی سے ظفرؔابھی تو سنگ ذرا فاصلے پہ گرتے ہیں
اب یہاں اہل ستم رہتے ہیںاب میں زنجیر ہلانے سے رہی
ہم سے غافل نہیں ہیں اہل ستماک ذرا تھک کے ہو گئے ہیں خموش
چلنے لگتی ہے جب بات محبت کیبیچ میں کوئی اہل ستم پڑ جاتا ہے
سما گیا ہے یہ سودا عجیب سر میں مرےکرم کا اہل ستم سے امیدوار ہوں میں
اہل ستم کی دل شکنی کا سبب ہوادل کا یہ حوصلہ کہ غم بے کراں ملے
شکوہ نہ شکایت ہے کوئی اہل ستم سےمنزلؔ میں نہیں ہے تو یہی چیز نہیں ہے
اس بوند کی عظمت کو کیا اہل ستم جانیںاک بوند جو آنسو کی آنکھوں سے ٹپکتی ہے
قسمت سے آ گئے تھے ہم اہل ستم کے ہاتھوہ تیر وہ کمان اڑا لے گئی ہوا
اے اہل ستم سن لو پیغام تغیر ہیںزندان تخیل میں بجتی ہوئی زنجیریں
عجب اہل ستم اہل وفا میں ٹھن گئی حیدرؔستم کرتے ہیں وہ اور یہ مکرر بول اٹھتے ہیں
یہ بات بتا کر ہم کیوں غم کو کریں رسواہیں اہل کرم کتنے ہیں اہل ستم کتنے
تیغ و خنجر کو عطا کرتے ہیں لفظوں کی نیامظلم کی کرتے ہیں جب اہل ستم تیاری
کسی میں دم نہیں اہل ستم سے کچھ بھی کہےستم زدوں کو ہر اک آ رہا ہے سمجھانے
تم تو نہ جھکا پائے گردن دل سرکش کیاے اہل ستم لاؤ شمشیر ہمیں دے دو
دل و ایماں تو نہیں ہاں مگر اے اہل ستمجان حاضر ہے جو منظور یہ نذرانہ کریں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books