aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "आवारा-मिज़ाजी"
اس نے آوارہ مزاجی کو نیا موڑ دیاپا بہ زنجیر کیا اور مجھے چھوڑ دیا
میری آوارہ مزاجی کو مکمل کر دےاے خدا دشت تمنا مرا مقتل کر دے
آوارہ مزاجی نے پھیلا دیا آنگن کوآکاش کی چادر ہے دھرتی کا بچھونا ہے
کوچۂ شہر نگاراں میں پھرا ہے برسوںشوق آوارہ مزاجی مجھے در در لے کر
انہیں بھاتی ہے آوارہ مزاجیکہیں کیسے وہ بنجارے نہیں ہیں
چاہتی کیا ہے یہ آوارہ مزاجی میریایک مرکز پہ ہمیشہ نہیں رہنے دیتی
آوارہ مزاجی پر حرف آنے سے پہلے ہیدل تیرے تغافل کی تصویر اٹھا لایا
عمر بھر ایک ہی تصویر بنائی میں نےاپنی آوارہ مزاجی پہ ضیاؔ کیا لکھوں
یہ آوارہ مزاجی دشت جاں میںنیا جادو جگا دیتی ہے اب بھی
آوارہ مزاجی کی تسلی نہیں ہوتیمیں نے تو ترا سارا جہاں چھان لیا ہے
زخم اتنے تمہیں آوارہ مزاجی دے گیگردش وقت کے مرہم کو ترس جاؤ گے
کچھ طبیعت میں تھی آوارہ مزاجی شاملکچھ بزرگوں نے بھی گھر میں مجھے رہنے نہ دیا
چھوڑ آنا وہیں پر ذرا آوارہ مزاجیصحرا کی طرف اے دل نادان اگر جا
میری آوارہ مزاجی کو سکوں مل جائےدرد بن کر ترے سینے میں رواں ہو جاؤں
مجھ کو لے جائے جو انجانے دیاروں کی طرفمیری آوارہ مزاجی وہ ڈگر مانگے ہے
اتنی آوارہ مزاجی بھی ایازؔ اچھی نہیںدیکھ تیرے بارے میں اب لوگ کیا کہنے لگے
شہروں سے تو اکتا گئی آوارہ مزاجیاب جا کے خرابوں ہی کو آباد کریں کیا
جب سے آوارہ مزاجی کو قرار آیا ہےتیری آغوش میں گزرے ہوئے پل مانگے ہے
دل کی آوارہ مزاجی کا گلا کیا کیجےخانہ برباد رہا خانہ خرابوں میں رہا
راس آتی نہیں سب کو یہ آوارہ مزاجیاے دشت نوردو ابھی گھر بار نہ بیچو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books