aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ख़ौफ़-ए-रुस्वाई"
خوف رسوائی غم فرقت کا دفتر لے گیاعشق کی پستی سے وہ بھی شور محشر لے گیا
قمرؔ ذرا بھی نہیں تم کو خوف رسوائیچلے ہو چاندنی شب میں انہیں بلانے کو
ہم اور خوف رسوائیناصح بھی کرتا ہے کمال
تمہارا خوف رسوائی ہے بے جاکہاں گرنا ہے آنسو جانتا ہے
پیچھے مڑنے میں خوف رسوائیآگے جانے کا راستہ بھی نہیں
خوف رسوائی سے کر دیتا ہے حیراں ایسامیری آنکھوں کو سمندر نہیں ہونے دیتا
کٹھن ہے ضبط کہے تو ہے خوف رسوائیدل غریب کی مجبوریاں کہاں تک ہیں
سروں پر خوف رسوائی کی چادر تان لیتے ہوتمہارے واسطے رنگوں کی جب برسات ہوتی ہے
چلا گیا ترے ہم راہ خوف رسوائیکہ تو ہی راز تھا اور تو ہی راز داں میرا
خوف رسوائی سے گھبرا کر جلا دیتی ہوں میںچٹھیاں فوراً تری پڑھ کر جلا دیتی ہوں میں
رفتہ رفتہ اس گلی میں بے جھجک جانے لگاپہلے پہلے تو مجھے تھا خوف رسوائی بہت
کسی کے حسن تمنا کا پاس ہے ورنہمجھے خیال جہاں ہے نہ خوف رسوائی
تیری نظروں نے نہ جانے کتنی عزت بخش دیمجھ کو پہلے تو کبھی بھی خوف رسوائی نہ تھا
خوف رسوائی رہا خواہش قربت بھی حقیرؔہم ملا ان سے نگاہوں کو نہ پائے نہ چھپے
محبت خوف رسوائی کا باعث بن ہی جاتی ہےطریق عشق میں اپنوں سے پردا ہو ہی جاتا ہے
زبان مدعا ہے جرأت اظہار سے قاصرکہ ان آنکھوں میں دیکھا ہم نے اکثر خوف رسوائی
خوف رسوائی نے مجھ کو آہ بھی بھرنے نہ دیلب تک آئی بھی تو ان کا نام ہو کر رہ گئی
بوالہوس میں بھی نہ تھا وہ بت بھی ہرجائی نہ تھاپھر بھی ہم بہروپیوں کو خوف رسوائی نہ تھا
ذرا سا اک لحاظ آبروئے عشق ہے ورنہمجھے اب خوف دنیا ہے نہ کوئی خوف رسوائی
زیادہ خوف رسوائی نہیں ہے سوز پنہاں میںدھواں ہوتا ہے لیکن کم چراغ زیر داماں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books