aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "दस्तक"
نہ جانے کب ترے دل پر نئی سی دستک ہومکان خالی ہوا ہے تو کوئی آئے گا
میں نے پلکوں سے در یار پہ دستک دی ہےمیں وہ سائل ہوں جسے کوئی صدا یاد نہیں
رازوں کی طرح اترو مرے دل میں کسی شبدستک پہ مرے ہاتھ کی کھل جاؤ کسی دن
دل پر دستک دینے کون آ نکلا ہےکس کی آہٹ سنتا ہوں ویرانے میں
دستک دینے والے بھی تھے دستک سننے والے بھیتھا آباد محلہ سارا ہر دروازہ زندہ تھا
یاد تیری کبھی دستک کبھی سرگوشی سےرات کے پچھلے پہر روز جگاتی ہے ہمیں
ہجر کی شب مری تنہائی پہ دستک دے گیتیری خوش بو مرے کھوئے ہوئے خوابوں کی طرح
دروازہ بھی جیسے مری دھڑکن سے جڑا ہےدستک ہی بتاتی ہے پرایا ہے کہ تم ہو
ساری عمر اسی خواہش میں گزری ہےدستک ہوگی اور دروازہ کھولوں گا
پا بہ گل سب ہیں رہائی کی کرے تدبیر کوندست بستہ شہر میں کھولے مری زنجیر کون
کوئی بھی دستک کرے آہٹ ہو یا آواز دےمیرے ہاتھوں میں مرا گھر تو ہے دروازہ نہیں
بیٹھے بیٹھے اک دم سے چونکاتی ہےیاد تری کب دستک دے کر آتی ہے
بارش کی بوندوں سے دل پہ دستک ہوتی تھیسب موسم برسات تھے میرے اور دسمبر تھا
دل میں آہٹ سی ہوئی روح میں دستک گونجیکس کی خوش بو یہ مجھے میرے سرہانے آئی
یہ طے کرتا ہے دستک دینے والاکہاں در ہوں کہاں دیوار ہوں میں
جب تجھ سے ذرا غافل ٹھہرے ہر یاد نے دل پر دستک دیجب لب پہ تمہارا نام نہ تھا ہر دکھ نے پکارا اس دن تھا
اب محلے بھر کے دروازوں پے دستک ہے نصیباک زمانہ تھا کہ جب میں بھی بہت خوددار تھا
صبا نے پھر در زنداں پہ آ کے دی دستکسحر قریب ہے دل سے کہو نہ گھبرائے
ہم کسی در پہ نہ ٹھٹکے نہ کہیں دستک دیسیکڑوں در تھے مری جاں ترے در سے پہلے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books