aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "दुख-दर्द"
کیوں کسی اور کو دکھ درد سناؤں اپنےاپنی آنکھوں سے بھی میں زخم چھپاؤں اپنے
دکھ درد میں ہمیشہ نکالے تمہارے خطاور مل گئی خوشی تو اچھالے تمہارے خط
دکھ درد غم ہیں تیری عنایات زندگیتو نے نبھائیں خوب روایات زندگی
چھپاتے رہتے ہیں دکھ درد رو نہیں پاتےیہ وہ جہاں ہے جہاں مرد رو نہیں پاتے
اپنے دکھ درد کا افسانہ بنا لایا ہوںایک اک زخم کو چہرے پہ سجا لایا ہوں
دکھ درد کے ماروں سے مرا ذکر نہ کرناگھر جاؤ تو یاروں سے مرا ذکر نہ کرنا
ہر ایک پل مجھے دکھ درد بے شمار ملےخدا کبھی تو میرے دل کو بھی قرار ملے
پہلے دکھ درد کئی دل میں سنبھالے میں نےپھر کیا خود کو ترے غم کے حوالے میں نے
دکھ درد مرے پاس بھی جوہر کی طرح ہیںظلمت میں وہ قندیل منور کی طرح ہیں
دکھ درد کی غمگین کتھا ہے کہ غزل ہےہر لفظ مرے غم کی صدا ہے کہ غزل ہے
دکھ درد زمانہ میں اٹھاتا ہے بھلا کونکرتے ہیں سبھی وعدے نبھاتا ہے بھلا کون
دکھ درد مصیبت غم و آلام نہیں ہےکس دل میں بھلا فصل خوں آشام نہیں ہے
یہ تو اچھا ہے کہ دکھ درد سنانے لگ جاؤہر کسی کو نہ مگر زخم دکھانے لگ جاؤ
مرے دکھ درد ہر اک آنکھ سے اوجھل پڑے تھےشکر صد شکر کہ بس روح پہ ہی بل پڑے تھے
دکھ درد رنج و غم کا نہ کوئی ملال کرہوتا ہے سب خدا کی طرف سے خیال کر
پار اس دکھ درد کے دریا کو کر جائیں گے ہمہاں مگر اس پل تری نظروں میں مر جائیں گے ہم
پہلوئے غیر میں دکھ درد سمونے نہ دیادامن وصل میں اک ہجر نے رونے نہ دیا
دکھ درد لیا ہے غم ایام لیا ہےدل دے کے محبت میں یہ انعام لیا ہے
جس نے نہیں دکھ ہستی میں سہا دکھ درد کی باتیں کیا جانےغربت کے الم میں ٹوٹی چھت بھیگی برساتیں کیا جانے
اک اس کے تبسم کی خاطر دکھ درد ہزاروں سہتا تھااب کس کے لئے دکھ درد سہوں اور اشک بہاؤں کس کے لئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books