aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "नीलाम"
عجب حالات تھے یوں دل کا سودا ہو گیا آخرمحبت کی حویلی جس طرح نیلام ہو جائے
نیلام ہو رہا تھا کسی نازنیں کا پیارقیمت نہیں چکائی گئی اک غریب سے
میں اپنی ذات میں نیلام ہو رہا ہوں قتیلؔغم حیات سے کہہ دو خرید لائے مجھے
اپنی ہر سانس کو نیلام کیا ہے میں نےلوگ آسان ہوئے ہیں بڑی دشواری سے
عظمت ملک اس سیاست کےہاتھ نیلام ہو رہی ہے اب
مری ضرورت نے فن کو نیلام کر دیا ہےتو لوگ میری انا کی قیمت لگا رہے ہیں
عشق معیار وفا کو نہیں کرتا نیلامورنہ ادراک نے دکھلائے تھے رستے کیا کیا
جس کو بچائے رکھنے میں اجداد بک گئےہم نے اسی حویلی کو نیلام کر دیا
مجھ کو بھی ہو مری اوقات کا کچھ اندازہکوئی تو صورت یوسف مجھے نیلام کرے
کھڑے ہیں رہنما نیلام گھر میںبہت ارزاں سیاست ہو رہی ہے
بے مول کر گئیں مجھے گھر کی ضرورتیںاب اپنے آپ کو کہاں نیلام کر کے آؤں
کس کو نیلام کرتے ہو بازار میںیہ کسی گھر کے مندر کی مورت نہ ہو
باپ کی دستار بیچیں بہن کی کھینچیں ردامرد کی غیرت پہ اب نیلام ہونا چاہیے
وفا ایثار قربانی وہاں اب لوگ کیا جانیںجہاں نیلام ہوتے ظرف و خود داری کی باتیں ہیں
کہاں مجھ کو میسر مصر کا بازار آئے گاخود اپنی ذات میں نیلام ہو جانے سے ڈرتا ہوں
وہ بوڑھا شخص اپنی جان تک نیلام کر بیٹھامگر افسوس اس کے گھر کی دشواری نہیں جاتی
بہت چھوٹا سا دل اور اس میں اک چھوٹی سی خواہشسو یہ خواہش بھی اب نیلام کرنے کے لیے ہے
میں خود کو مٹا کر ترا شہکار بنا ہوںنیلام مجھے تو سر بازار نہ کر دے
آسماں والوں سے اپنی رنجشوں کو بھولناروح کے بازار میں نیلام ہو جانے کے بعد
پریمؔ یوسف تو نہیں لیکن بہ انداز دگرہو چکا ہے بارہا نیلام تیرے شہر میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books