aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "बाइस-ए-ताख़ीर"
ہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھاآپ آتے تھے مگر کوئی عناں گیر بھی تھا
کیا مجال ان کی نہ دیں خط کا جواببات کچھ باعث تاخیر تو ہے
کچھ ایسی بات ہو جو موجب تسکین خاطر ہووہ کیا اقرار ہے جو باعث آزار ہو جائے
روضۂ اقدس پہ آکر کیوں نہ ٹھہریں قافلےباعث تسکین دل ہے آستانہ آپ کا
جس کے باعث ہے زندگی بے لطفلطف یہ ہے اسے خبر ہی نہیں
عذر آنے میں بھی ہے اور بلاتے بھی نہیںباعث ترک ملاقات بتاتے بھی نہیں
رات تاروں کا ٹوٹنا بھی مجازؔباعث اضطراب ہونا تھا
رات بیتی تو گنے آبلے اور پھر سوچاکون تھا باعث آغاز سفر شام کے بعد
یہ باعث نومیدی ارباب ہوس ہےغالبؔ کو برا کہتے ہیں اچھا نہیں کرتے
مضطرب موہوم مخفی اک خلشباعث بربادی و آرام جاں
باعث قربت رشتۂ جان و دلفرد اور فرد سے رابطہ جسم کا
للہ الحمد کہ مدت میں تم اے نور نگاہباعث روشنیٔ دیدۂ خوں بار ہوئے
دیکھا ہے مجھے جن نے سو دیوانہ ہے میرامیں باعث آشفتگیٔ طبع جہال ہوں
زندگی بھر کی یہ تاخیر اپنیرنج ملنے کا سوا کرتی ہے
باعث تیرہ بختیٔ عالماس کی زلف سیاہ سے پوچھو
دوستو موت سے اپنی یہ مثالی پیکارباعث رشک مسیحا نفساں ٹھہرے گی
اس کی خوشی تھی باعث فتح حیات نوجب وہ ہوا ملول مجھے ہارنا پڑا
نہ کرتا کاش نالہ مجھ کو کیا معلوم تھا ہمدمکہ ہوگا باعث افزائش درد دروں وہ بھی
باعث امن و محبت ہے اگر میرا لہوقطرہ قطرہ بخدا دے کے چلا جاؤں گا
چارہ گر خطرۂ جاں کہتے تھے جس کو باصرؔوہی غم باعث آرام رگ جاں نکلا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books