aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "KHaak-e-vatan"
اے خاک وطن تیرے پرستار تو سب ہیںہم ہی ہوئے کیوں خار گنہ گار تو سب ہیں
ہر ایک ذہن میں ہوتا ہے رنگ خاک وطنزمیں کی خوشبو ضمیروں میں پائی جاتی ہے
معراج عقیدت ہے کہ تعویذ کی صورتبازو پہ کوئی خاک وطن باندھے ہوئے ہے
عظمت خاک وطن پر نہ کہیں حرف آئےہے وطن خطرے میں اب ہوش میں آؤ یارو
ہم خون کی قسطیں تو کئی دے چکے لیکناے خاک وطن قرض ادا کیوں نہیں ہوتا
ہماری خاک کبھی رائیگاں نہ جائے گیہماری خاک کو پہچانتی ہے خاک وطن
نہ کر ہم سے منسوب وحشت پسندیہم الفت میں خاک وطن چومتے ہیں
ہم وطنوں کے درد کا درماں ایسا کچھ دشوار نہیںنام وطن ہے اسم اعظم خاک وطن اکسیر لکھو
سیاسی لوگوں سے امید کیسی خاک وطنوطن کا قرض کہیں راہزن اتارتے ہیں
اے وطن خاک وطن وہ بھی تجھے دے دیں گےبچ گیا ہے جو لہو اب کے فسادات کے بعد
خاک وطن کو خون سے ہم سینچتے رہےآنسو بھی کر کے آنکھ میں یکجا نہیں رکھا
وہ ذوق فن ہو کہ شاخ چمن کہ خاک وطنہر اک کا حق ہے مرے خوں کے قطرے قطرے پر
منہ پہ مل لیتے ہیں ہم خاک مدینہ کی طرحماں کے قدموں کی طرح خاک وطن چومتے ہیں
لوگ جو خاک وطن بیچ کے کھا جاتے ہیںاپنے ہی قتل کا کرتے ہیں تماشا کیسے
ہم بھی ترے بیٹے ہیں ذرا دیکھ ہمیں بھیاے خاک وطن تجھ سے شکایت نہیں کرتے
تو جو کہتا ہے کہ یہ خاک وطن تیری ہےمیں کہاں پر ہوں مرے یار کہاں جاؤں میں
چین کیسے ہمیں آئے گا وہ جنت ہی سہیاڑ کے پہنچے گی جہاں خاک وطن کی خوشبو
ہم وطن خاک وطن کیوں نہ ہو پیاری کہ ہمیںبعد از مرگ بھی جانا ہے اسی مٹی میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books