aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "KHayaal-e-husn"
خیال حسن بے مثال دسترس میں آ گیاخودی پہ اختیار میرا پیش و پس میں آ گیا
خیال حسن میں یوں زندگی تمام ہوئیحسین صبح ہوئی اور حسین شام ہوئی
خیال حسن ضروری ہے زندگی کے لیےچراغ لے لو اندھیرے میں روشنی کے لیے
اے خیالؔ آئنۂ حسن مجسم کی قسمخاک پر بیٹھ کے میں صاحب افلاک ہوا
ہم اور رسم بندگی آشفتگی افتادگیاحسان ہے کیا کیا ترا اے حسن بے پروا ترا
پھر خیالؔ ستم زدہ میں کوئیخوشبو انگیز مثل لالہ ہے
میں روایات سے باغی تو نہیں ہوں لیکنتم سے ممکن ہو تو تبدیل خیالات کرو
جس پر نگاہ ٹھہری جان خیالؔ اپنیوہ اجنبی ہے لیکن لگتا ہے آشنا سا
رقص نیرنگی ہے نظاروں کے بیچجی رہا ہوں شعبدہ کاروں کے بیچ
میں ہوں فسردہ شام کی افسردگی ہے اوردھندلا سا عکس یار ہے یادوں کی بھاپ پر
روز آنکھوں کو نیا طرز سخن ملتا ہےروز جاتا ہوں کسی یار طرح دار کے پاس
وابستہ تجھ سے عظمت شعر و سخن ہوئیاس بات کو بھی رکھنا خیالؔ اپنے دھیان میں
ہے معرکہ آرا جو خیالؔ آج بظاہررکھتا ہے پس طیش گزارش کا ارادہ
روح میں جذبۂ الفت کو فزوں پاتا ہوںجب خیال آتا ہے مجھ کو تری رعنائی کا
جنہیں خبر ہی نہیں شرح زندگی کیا ہےوہ مجرموں کی طرح قید اپنے گھر میں ہیں
یاد خیالؔ آئی پھر اس کیآنکھوں سے آنسو ٹپکا ہے
ہر کوئی ترک تعلق پر مصر ہے اب خیالؔآ مرے دل تو بھی آ جا کس کا دھڑکا رہ گیا
میں ناصحان کی سنتا ہوں اور ٹالتا ہوںسو قرب حسن چھٹا اور نہ ترک بادہ کیا
تو اکیلا ہی نہیں ہے فکر دنیا میں خیالؔسوچ کے ساگر میں ڈوبا دیکھ سر میرا بھی ہے
پوری طرح سے ہاتھ میں آیا نہیں کبھیوہ حسن بے مثال بھی آدھا سراب ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books