aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "KHudaa-raa"
خود کو دنیا میں نہ الجھاؤ خدا را محسناس کے پیغام کا سمجھو تو اشارا محسن
باد صبا یہ ظلم خدارا نہ کیجیواس بے وفا سے ذکر ہمارا نہ کیجیو
خدا را آ کے مری لو خبر کہاں ہو تممرے حبیب مرے چارہ گر کہاں ہو تم
نزع میں ہچکی نہیں آئی مجھےبھولنے والے خدارا یاد کر
خدا را اپنے آنسو روک لیجےبرسنے کو ابھی ساون بہت ہیں
کہیں دیکھا ہے اس ہیئت کا معشوقنظر کیجو مسلماناں! خدا را
خود دیکھ خودی کو او خود آراپہچان خدا کو بھی خدا را
حزیںؔ کوئی اتنا بتا دے خدا راجوانی میں کیوں پارسا ہو گئے ہم
نظر کے سامنے کوندی تھی ایک بجلی سیمجھے بتاؤ خدارا کہ اب کہاں ہوں میں
تنہائیوں کا زہر بدن میں اتر نہ جائےملنے کی اپنے کوئی خدا را سبیل لکھ
خود اپنے خون سے تہوار ہم مناتے ہیںخدا را ایسی مسرت بھری ترنگ نہ ہو
آخر انسان ہوں پتھر کا تو رکھتا نہیں دلاے بتو اتنا ستاؤ نہ خدا را مجھ کو
باز آؤ بتو اپنی جفاؤں سے خدا راتوڑو نہ مرا شیشۂ دل تنگ دلی سے
یوں حبابوں کا نہ دل توڑ خدارا اے موجانہیں قطروں کے تو ملنے سے ہے دریا تیرا
ہم سب نے کتنے پیار سے دنیا سنوار دیاس پر خدا را بارش بارود مت کرو
بہت گھٹن ہے کہیں دم نہ گھٹ کے رہ جائےکوئی تو بولو خدا را کوئی تو بات کرو
قائم رہیں خدا را مری سب یہ حسرتیںدوں گا جگہ انہیں بھی دل داغدار میں
کتاب زیست خدا را کوئی غزل بھی سناشکست جاں کی فقط روئداد بن کے نہ آ
خون کی رنگت بتا دیتی ہے قاتل کا پتہایک بسمل سے خدا را کوچۂ قاتل نہ پوچھ
خدا را سنگ ریزوں کا شبہ کرنا نہ تم ہرگزمرے خط میں خلوص دل کے موتی جگمگاتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books