aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "KHusro"
وہ محبت نہ سہی درد محبت ہی سہیکچھ تو مل جائے ہمیں آپ کی نفرت ہی سہی
خسروؔ تھے اس کے حلقہ بگوشوں میں آپ بھیہاتھوں میں ڈالے ہاتھ ابھی کل کی بات ہے
خسروؔ سفیر وقت سے غم کا مزاج پوچھماضی کی عظمتوں کا خوشی کا پتہ نہ مانگ
جس جگہ قافلۂ درد رکا تھا خسروؔدرد مندوں نے وہیں شہر بسا رکھا ہے
حق کی راہوں میں قدم جب بھی بڑھے ہیں خسروؔراہ دکھلانے مجھے راہ کے پتھر آئے
خلش سے جس کی تھی وابستہ یاد منزل کیوہ خار پاؤں سے خسروؔ نکل گیا کیسے
شاعری نے کیا رسوا خسروؔہو گیا عام فسانہ اپنا
صبح آتی ہے مسرت کے پیامات لئےزندگانی کے مہکتے ہوئے نغمات لئے
احساس کے ٹوٹے ہوئے آئینے میں خسروؔجلتی ہوئی ہم اپنی چتا دیکھ رہے ہیں
دشت کی جلتی ریت پہ خسروؔوقت لکھے گا اپنے فسانے
جانے یہ شوق کی ہے کون سی منزل خسروؔمیں کہیں رہتا ہوں دل میرا کہیں رہتا ہے
نہ باندھ رخت سفر پہلے سوچ لے خسروؔشکستہ ناؤ اندھیری ہے رات دریا ہے
خسروؔ اک آسیب کے ڈر سے گھر کا گھر سب کیل دیاپھر بھی اک آسیب ہے زندہ جسم کی ان دیواروں میں
وقت نزول شعر ہے خسروؔصبح گئی اب رات ہوئی ہے
وہ اجنبی کی طرح آج ہم سے ملتے ہیںتمام عمر جو خسروؔ ہمارے ساتھ رہے
رہ کے اپنوں کے درمیاں خسروؔکیا بتاؤں جو حال میرا ہے
منتظر بزم سخن تھی خسروؔشمع کب سامنے آئے اپنے
ابر رحمت کو لئے اپنی نظر میں خسروؔہم بھی تو دشت سے گزرے کبھی کہساروں سے
ہوں مصحفیؔ میں تاجر ملک سخن کہ ہےخسروؔ کی طرح یاں بھی اٹالے کی شاعری
میں اپنے ہی ہونے سے گریزاں ہوا خسروؔاقرار کی صورت کبھی انکار ہوا میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books