aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aalam-e-huu"
شدت جذب میں جب عالم ہو بولتا ہےمئے گل رنگ چھلکتی ہے سبو بولتا ہے
دل کا عالم بھی ہوا ہے عالم ہو کی طرحآنکھ میں تو ہر گھڑی رہتا ہے آنسو کی طرح
عالم ہو ترے وحشی نے جب آباد کیاعرش کو پھونک دیا فرش کو برباد کیا
بعض اوقات تو میں عالم ہو کو خود میںکھینچ لیتا ہوں تساہل کی فراوانی سے
کچھ بھی نہیں ہے عالم ذرات سے آگےاک عالم ہو عالم اصوات سے آگے
تیری خاموش نگاہی کے تکلم کی قسمتو اگر چپ ہو تو اک عالم ہو بولتا ہے
ہیں زمان و مکان ہجرت میںعالم ہو کی لا مکانی میں
در و دیوار چپ سادھے ہوئے ہیںفقط اک عالم ہو بولتا ہے
نہ پرندے ہیں نہ اب کھیلتے بچے تاثیرؔاب تو چھایا ہے فقط عالم ہو گاؤں میں
خامشی ایسی کہ دیکھی نہ سنیہر طرف عالم ہو بولتا ہے
زماں مکاں سے گزر کر ہوں عالم ہو میںسفر تمام ہوا شوق جستجو بھی نہیں
اے خدا تو ہی بتا کیسے کریں گے انکارعالم ہو میں تجھے ہاتھ لگاتے ہوئے ہم
عالم ہو میں سہی شور تو کر لینے دواپنے ہونے کا بھی اعلان ضروری ہے میاں
بہ لفظ خامشی سارے کھنڈر آپس میں محو گفتگو ہیں اورسیہ موسم زبان سنگ میں کہتا ہے دیکھو عالم ہو ہے
عجیب عالم ہو تھا ضیاؔ جب آخر شبکسی کو دل نے یہ کہتے ہوئے سنا کہ میں ہوں
دنیا کا چلن دیکھ کے لگتا تو یہی ہےاب کچھ بھی نہیں عالم اسباب سے آگے
کون بستا ہے کعبے کے اندرعالم ہو نہیں تو پھر کیا ہے
عالمؔ شوق میں شامل ہے زمانے کی رمقصاحب ذوق سمجھ دار سنیں غور کریں
لب خاموش کا بیاں ہوں میںکنز مخفی ہے وہ عیاں ہوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books