aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "abr-e-ashk"
جب تک ابر عشق نہ برساحسن شعور ذات کو ترسا
پھر اہل عشق کی تخلیق ہوتی ہے پہلےجنوں کی آگ میں برسوں خمیر رہتا ہے
تمام گرد و غبار دل سے نکل چکا تھابرس چکا ابر اشک کھل کر تو میں نے دیکھا
میں سوچتا ہوں بھلا میرے جسد خاکی سےاے اشکؔ کیا مرے تار نفس کا رشتہ تھا
پونچھے کون اب اشکؔ کے آنسودور ہے دامن عصمت خانم
ہجوم یاس نے گھیرا تو کیسے مسکراؤ گےجو ابر اشک آ برسا کہاں اس کو چھپاؤ گے
گلہائے اشک خوں سے ہے دامن بھرا ہواکس نے کہا کہ خلد بداماں نہیں ہیں ہم
زمین عشق پہ اے ابر اعتبار برسوصال یار کا بہہ جائے انتظار برس
ان کی نیچی نظر کا اوچھا تیردل میں ہے مثل عمر خضر دراز
وہاں پہنچا دیا ہے عشق نے اب مرحلہ دل کاجہاں سب فرق مٹ جاتا ہے بسمل اور قاتل کا
لبریز ہو چکا ہے پیمانہ زندگی کاسن جاؤ اب بھی آ کر افسانہ زندگی کا
اے ابرؔ میرا توڑ دیا رشتۂ حیاتہو کر شکست وعدۂ بے اعتبار نے
عشق میں اور بھی دیوانہ بنا دیتی ہےمیری آواز میں مل کر تری آواز مجھے
ابرؔ میں کیا کہہ سکوں گا ان سے حال درد دلجو زباں سے لفظ نکلے گا فغاں ہو جائے گا
وہی اذکار حوادث وہی غم کے قصےابرؔ کیا اس کے سوا ہے ترے افسانوں میں
دنیا ہو ابرؔ یا وہ عدم ہو کہ بزم حشران کی ہی جستجو میں رہے ہم جہاں رہے
سو ظلمتیں ہے عشق پریشاں لئے ہوئےآ جاؤ مشعل رخ تاباں لئے ہوئے
سختی راہ طلب دیکھ کے جی چھوٹ گیاابرؔ وہ چھوڑ چلا جادۂ عرفاں کوئی
مجھ کو کمال بے ہنری ابرؔ ہے بہتیعنی نہیں ضرورت عرض ہنر مجھے
حیران ہیں کدھر ہم بہر تلاش جائیںآتی ہیں ہر طرف سے ان کی ہی اب صدائیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books