aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aql"
پھر شوق کر رہا ہے خریدار کی طلبعرض متاع عقل و دل و جاں کیے ہوئے
اچھا ہے دل کے ساتھ رہے پاسبان عقللیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے
چلی سمت غیب سیں کیا ہوا کہ چمن ظہور کا جل گیامگر ایک شاخ نہال غم جسے دل کہو سو ہری رہی
یہ عقل و دل ہیں شرر شعلۂ محبت کےوہ خار و خس کے لیے ہے یہ نیستاں کے لیے
ہے عجب کچھ معاملہ درپیشعقل کو آگہی سے خطرہ ہے
عقل و دل اپنی اپنی کہیں جب خمارؔعقل کی سنئے دل کا کہا کیجیے
ایک سایہ مرا مسیحا تھاکون جانے وہ کون تھا کیا تھا
مذہبی بحث میں نے کی ہی نہیںفالتو عقل مجھ میں تھی ہی نہیں
عقل گو آستاں سے دور نہیںاس کی تقدیر میں حضور نہیں
عشق نازک مزاج ہے بے حدعقل کا بوجھ اٹھا نہیں سکتا
دل پریشاں ہے کیا کیا جائےعقل حیراں ہے کیا کیا جائے
تشکیک ہے، نہ جنگ ہے مابین عقل و دلبس یہ یقین ہے کہ خدا ہے، یہ عشق ہے
پختہ ہوتی ہے اگر مصلحت اندیش ہو عقلعشق ہو مصلحت اندیش تو ہے خام ابھی
عقل کے شہر میں آیا ہے تو یوں گم ہے جنوںلب گویا کو بھی بے ساختہ پن یاد نہیں
کل جہاں دیوار تھی ہے آج اک در دیکھیےکیا سمائی تھی بھلا دیوانے کے سر دیکھیے
ہم اپنے راز پہ نازاں تھے شرمسار نہ تھےہر ایک سے سخن راز دار کرتے رہے
تو کیا اک ہمارے لیے ہی محبت نیا تجربہ ہےجسے پوچھیے وہ کہے گا کہ جی ہاں بڑا تجربہ ہے
عشق اور عقل میں ہوئی ہے شرطجیت اور ہار کا تماشا ہے
بجز دیوانگی واں اور چارہ ہی کہو کیا ہےجہاں عقل و خرد کی ایک بھی مانی نہیں جاتی
ہر نرگس جمیل نے مخمور کر دیاپی کر اٹھے شراب ہر اک بوستاں سے ہم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books