aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "be-charaaG"
میکدے کے مختلف آداب ہوتے ہیں چراغؔجو یہاں پر صاحب کردار ہے بیکار ہے
اس شہر بے چراغ میں دو چار ہم ہی ہیںرہتے ہیں وہ جو صورت انوار ہم ہی ہیں
یہ مہر و مہ بے چراغ ایسے کہ راکھ بن کر بکھر رہے ہیںہم اپنی جاں کا دیا بجھائے کسی گلی سے گزر رہے ہیں
شہر کی بے چراغ گلیوں میںزندگی تجھ کو ڈھونڈتی ہے ابھی
اس شہر بے چراغ میں جائے گی تو کہاںآ اے شب فراق تجھے گھر ہی لے چلیں
رہ کے اک شہر بے چراغ میں ہمروز جیتے ہیں روز مرتے ہیں
نکلے اگر تو چاند دریچے میں رک بھی جائےاس شہر بے چراغ میں کس کا نصیب تھا
کل تک جہاں میں جن کو کوئی پوچھتا نہ تھااس شہر بے چراغ میں وہ معتبر ہوئے
محسنؔ نہ جانے صبح نمودار ہوگی کبیہ شام بے چراغ ہی تقدیر ہو نہ جائے
اس شہر بے چراغ میں چہرہ وہ چاند ساآئے جو اپنے سامنے کیسا دکھائی دے
کچھ بھی نہیں ہے پاس تمہاری دعا تو ہےاس شہر بے چراغ میں اک آسرا تو ہے
کاٹی ہے عمر رات کی پہنائیوں کے ساتھہم شہر بے چراغ میں اے بے کساں رہے
ڈر ہے کہ تیرگی میں قدم ڈگمگا نہ جائےاک شہر بے چراغ لیے پھر رہا ہوں میں
سورج کا گاؤں جس کی جٹاؤں میں تھی اسیراے شہر بے چراغ یہ وہ رات بھی نہیں
اس شہر بے چراغ سے آؤ نکل چلیںوہ اس لئے کہ شور یہاں چاندنی کا ہے
پھر وہی مہرباں ہوا آئیاے مری بے چراغ تنہائی
اک حرف بد دعا سے مرے ہاتھ اٹھ گئےاک شہر بے چراغ سے مٹی اٹھائی تھی
برسوں سے جس پہ کوئی بھی دستک نہیں ہوئیاس شہر بے چراغ میں وہ در بھی میں ہی تھا
اسی کی پشت پہ اک طاق بے چراغ بھی ہےوہ ایک در جو ہے خورشید کامگار کے نام
گھر ہیں بے چراغ تو کیاشمس ہیں قمر ہیں لوگ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books