aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bos"
بس اک نگاہ سے لٹتا ہے قافلہ دل کاسو رہروان تمنا بھی ڈر کے دیکھتے ہیں
کرتے ہو مجھ کو منع قدم بوس کس لیےکیا آسمان کے بھی برابر نہیں ہوں میں
واں پہنچ کر جو غش آتا پئے ہم ہے ہم کوصد رہ آہنگ زمیں بوس قدم ہے ہم کو
تھے بے گناہ جرأت پا بوس تھی ضرورکیا کرتے وہم خجلت جلاد آ گیا
آنکھیں مری تلووں سے وہ مل جائے تو اچھاہے حسرت پابوس نکل جائے تو اچھا
ایسے بگڑے وہ سن کے شوق کی باتآج تک ہم سے بول چال نہیں
مشہد عاشق سے کوسوں تک جو اگتی ہے حناکس قدر یارب ہلاک حسرت پا بوس تھا
بات تو یہ ہے بندے کے کردار سے خوشبو آئےگوچی باس لگانے سے کردار بدلتے نئیں
بوس و کنار و وصل حسیناں ہے خوب شغلکمتر بزرگ ہوں گے خلاف اس خیال کے
اٹھتی ہے موج ہر یک آغوش ہی کی صورتدریا کو ہے یہ کس کا بوس و کنار خواہش
بدن کی باس نسیم لباس بوئے نفسکوئی مہک ہو اسی خاکداں سے آتی ہے
پابوس کی بھی ہم کو اجازت نہ دے سکےاتنی بھی تم سے قدر محبت نہ ہو سکی
شاہان کج کلاہ زمیں بوس ہو گئےتیور مگر وہی ہیں مرے سر کے دیکھ لو
لوٹوں مزے جو بازیٔ شطرنج جیت لوںاس کھیل میں تو وعدہ ہے بوس کنار کا
رقیب کو بھی ہے بار ان کی بزم میں آغاؔشریک صحبت بوس و کنار ہم بھی ہیں
رات مجھ ملزم پابوس کو از راہ کرمسرزنش کچھ بھی نہ کی خود وہ لجائیں آنکھیں
اس کے پابوس کی توقع پراپنے تیں خاک میں ملایئے گا
تم اپنی فکر کو بے شک اڑان میں رکھنازمین بوس عمارت بھی دھیان میں رکھنا
کب تک رہوں حجاب میں محروم وصل سےجی میں ہے کیجے پیار سے بوس و کنار خوب
اس کا بحر حسن سراسر اوج و موج و تلاطم ہےشوق کی اپنے نگاہ جہاں تک جاوے بوس و کنار ہے آج
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books