aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "buu-e-gul"
برنگ بوئے گل اس باغ کے ہم آشنا ہوتےکہ ہم راہ صبا ٹک سیر کرتے پھر ہوا ہوتے
بوئے گل کے مراقبے میں ہوںیعنی پہلے سے میں مزے میں ہوں
بوئے گل سے ہے پریشاں تتلیپر لگے ہے کہ ہے رقصاں تتلی
فضا میں بوئے گل مشک بار ہے کہ نہیںہوا کے دوش پہ پیغام یار ہے کہ نہیں
بوئے گل سونگھ کر بگڑتے ہیںیہ پری رو ہوا سے لڑتے ہیں
آوارہ بوئے گل کی طرح ہیں چمن سے دورلغزیدہ پا نہیں ہیں مگر ہم وطن سے دور
بوئے گل باغ میں برہم نظر آتی ہے مجھےفصل گل صورت شبنم نظر آتی ہے مجھے
بوئے گل موج پر آتی ہے بہت رات گئےروح احساس پہ چھاتی ہے بہت رات گئے
بوئے گل چاہتے ہیں رقص صبا چاہتے ہیںبند کمروں کے مکیں تازہ ہوا چاہتے ہیں
وہ بوئے گل ہے تو پاؤں زمین پر ہی نہیںمیں سر جھکاؤں کہاں کوئی سنگ در ہی نہیں
لو شادؔ سیر گل سے بھی نفرت ہوئی انہیںسمجھے مگر کہ بوئے محبت ہے بوئے گل
وحشی تھے بوئے گل کی طرح اس جہاں میں ہمنکلے تو پھر کے آئے نہ اپنے مکاں میں ہم
بوئے گل باد صبا لائی بہت دیر کے بعدمیرے گلشن میں بہار آئی بہت دیر کے بعد
بوئے گل کھینچے نہ گلشن میں گل تر کھینچےشوق دیدار ترا ہم کو ہے در در کھینچے
بوئے گل رقص میں ہے باد خزاں رقص میں ہےیہ زمیں رقص میں ہے سارا جہاں رقص میں ہے
بوئے گل رنگ حنا ناز نسیم سحریترے افسوں کی سب اے دوست ہے افسانہ گری
بوئے گل پتوں میں چھپتی پھر رہی تھی دیر سےنا گہاں شاخوں میں اک دست صبا روشن ہوا
عنادل نغمہ زن ہوں تو چمن بیدار ہو جائےپریشاں بوئے گل ہو تو فضا سرشار ہو جائے
کب برنگ بوئے گل باہر صبااپنے جامے سے نکل جاتے ہیں ہم
ہمیں سے گلشنؔ کی آبرو ہےگلوں میں بوئے وفا نہیں ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books