aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dil-e-shikasta"
دل شکستہ بھی تھا کوئی راز داں بھی نہ تھاوہ مہرباں سہی پر اتنا مہرباں بھی نہ تھا
دل شکستہ کی نیم جاں خواہشوں کو جینا سکھا رہی ہےنگاہ افسوں بیان اس کی بتوں سے سجدہ کرا رہی ہے
دل شکستہ کو رنگوں سے پھر سجاتا نورترے خیال کی چلمن سے چھن کے آتا نور
دل شکستہ حریف شباب ہو نہ سکایہ جام ظرف نواز شراب ہو نہ سکا
دیتا ہے اب یہی دل شوریدہ مشورہجینے سے تنگ ہو تو میاں مر کے دیکھ لو
ہمدم ہنسی اڑا نہ دل داغ داغ کیتحفے دئیے ہوئے یہ کسی مہرباں کے ہیں
ضامن نشوونمائے گل تر ہے اے دلؔدرد مندی کی خلش سی جو دل خار میں ہے
وہ خدا ہو کہ ناخدا اے دلؔڈوبنا ہے تو سوچتا کیا ہے
ترا خیال مرا سوز آرزوئے سحرکوئی تو تھا شب فرقت جو دل کے کام آیا
خوشا نصیب کہ دیوانے ہیں تو ہم اے دلؔکمال نسبت دیوانہ گر بھی رکھتے ہیں
بن گئی حسن طلب بھی تو معمہ اے دلؔدرد مانگا تھا وہ سمجھے کہ دوا مانگی تھی
حیرت آئنہ تنہا نہ یہاں رقص میں ہےجانے کیا دیکھ لیا دل نے کہ جاں رقص میں ہے
کتنا حسیں تھا جرم غم دل کہ دو جہاںدر پہ ہیں آج تک مرے رنگ قبول کے
اور سب کچھ ہو زمانے کو مبارک اے دلؔیاں تو دامن میں محمد کے سوا کچھ بھی نہیں
بھول بیٹھے ہوں وہ کہیں اے دلآج کیوں اتنے یاد آئے ہیں
نہ غم دل کے ہی بس کے نہ غم دوراں کےاتنے آزاد ہوئے تیرے گرفتار کہ بس
رہ گیا خواب دل آرام ادھورا کس کاڈھل گئی شب تو کھلا ہے یہ دریچہ کس کا
اس شہر میں تو کچھ نہیں رسوائی کے سوااے دلؔ یہ عشق لے کے کدھر آ گیا تجھے
اے دلؔ بہت خراب ہیں حالات شہر کےیاں جس کسی سے بات کرو مختصر کرو
اے دلؔ اس کی یاد ہے گویا اسی کا آئنہمژدۂ جاں بخش بھی چلتی ہوئی شمشیر بھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books