aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dil-pasand"
زہے قسمت اگر تم کو ہمارا دل پسند آیامگر یہ داغ کیوں کر اے مہ کامل پسند آیا
مجھ کو نہ دل پسند نہ دل کی یہ خو پسندپہلو سے میرے جائے دل آرزو پسند
مجھ کو نہ دل پسند نہ وہ بے وفا پسنددونوں ہیں خود غرض مجھے دونوں ہیں نا پسند
کسی کو جاں پسند آئی کسی کو دل پسند آیامجھے ہر زاویے سے وہ مہ کامل پسند آیا
فضائے خندۂ گل تنگ و ذوق عیش بے پروافراغت گاہ آغوش وداع دل پسند آیا
دل پسند نگہ ناز بتاں ہے توفیقؔعین بت خانے میں کعبہ نے جگہ پائی ہے
مجنوں کی چال لیلیٰ اگر دو قدم چلےتابوت دل پسند ہو محمل سے دل اچاٹ
یہ دل پسند نہ کر دیکھ داغدار نہ ہواسے نہ توڑ محبت کی یادگار نہ ہو
اسدؔ ہر جا سخن نے طرح باغ تازہ ڈالی ہےمجھے رنگ بہار ایجادی بیدل پسند آیا
یوں تو سب مصری کی ڈلیاں ہیں مگر عیشؔ سنادل پسند اپنے ہیں اک میرؔ کے اشعار فقط
بے.اے. بھی پاس ہوں ملے بی بی بھی دل پسندمحنت کی ہے وہ بات یہ قسمت کی بات ہے
اسے شکستگیٔ دل پسند ہے محمودؔشکستگی سے نہ ڈریے شکستگی ہے تو کیا
مری نظر کہ طرح دل پرند اوجھل ہےہر ایک خواب کا حاصل پرند اوجھل ہے
چلے آئے حریم ناز سے وہ کھوئے کھوئے سےجزاک اللہ انہیں اخفائے حال دل پسند آیا
دے دیں ابھی کرے جو کوئی خوب رو پسندہم کو نہیں پسند دل آرزو پسند
پیکاں کو زہر ہی میں بجھا لے وہ بت کہیںہوگا نہ طوف کعبۂ دل بے وضو پسند
لکھتی ہوں میں کہانیاں افسانے تبصرےلیکن ہے میرے دل کو بہت شاعری پسند
یہ میرا دل مری آنکھیں یہ میرے خواب عذاباٹھا اے عشق تجھے جو بھی ہے خراج پسند
اے دل ہوا ہے جیسے مرے دل کو تو پسندآیا کوئی حسین نہ ترے روبرو پسند
پسند آیا نہیں کوزہ نہ کوزہ گر پسند آیامرے رقاص دل کو چاک کا چکر پسند آیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books