aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dubaatii"
کھینچ لینا وہ مرا پردے کا کونا دفعتاًاور دوپٹے سے ترا وہ منہ چھپانا یاد ہے
''آپ کی یاد آتی رہی رات بھر''چاندنی دل دکھاتی رہی رات بھر
میں اس امید پہ ڈوبا کہ تو بچا لے گااب اس کے بعد مرا امتحان کیا لے گا
وہ زانوؤں میں سینہ چھپانا سمٹ کے ہائےاور پھر سنبھالنا وہ دوپٹہ چھڑا کے ہاتھ
وہ اچھا تھا جو بیڑا موج کے رحم و کرم پر تھاخضر آئے تو کشتی ڈوبتی معلوم ہوتی ہے
کیا ڈبایا محیط میں غم کےہم نے جانا تھا آشنا ہے عشق
بود و نبود کی تمیز ایک عذاب تھی کہ تھییعنی تمام زندگی دھند میں ڈوبتی گئی
اک ڈوبتی دھڑکن کی صدا لوگ نہ سن لیںکچھ دیر کو بجنے دو یہ شہنائی ذرا اور
تم کو لگتا ہے کہ تم جیت گئے ہو مجھ سےہے یہی بات تو پھر کھیل دوبارہ ہو جائے
کسی سپاہ نے خیمے لگا دیے ہیں وہاںجہاں پہ میں نے نشانی تری دبائی تھی
ایک دیوار باغ سے پہلےاک دوپٹا کھلے گلے کے لئے
شوق کی ایک عمر میں کیسے بدل سکے گا دلنبض جنون ہی تو تھی شہر میں ڈوبتی گئی
تو سمجھتا ہے کہ رشتوں کی دہائی دیں گےہم تو وہ ہیں ترے چہرے سے دکھائی دیں گے
جان جاں تجھ سے دو بدو ہو کرمیں نے خود سے شکست کھائی ہے
بس یہ ہوا کہ اس نے تکلف سے بات کیاور ہم نے روتے روتے دوپٹے بھگو لیے
چاہیئے پیغام بر دونوں طرفلطف کیا جب دو بہ دو ہونے لگی
بس اے گریہ آنکھیں تری کیا نہیں ہیںکہاں تک جہاں کو ڈبوتا رہے گا
ملاحوں کو الزام نہ دو تم ساحل والے کیا جانویہ طوفاں کون اٹھاتا ہے یہ کشتی کون ڈبوتا ہے
میرے تاریک زمانوں سے نکلنے والیروشنی تجھ کو مری یاد دلاتی ہوگی
تڑپ اٹھوں بھی تو ظالم تری دہائی نہ دوںمیں زخم زخم ہوں پھر بھی تجھے دکھائی نہ دوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books