aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ehtijaaj"
رونا علاج ظلمت دنیا نہیں تو کیاکم از کم احتجاج خدائی ہے روئیے
ہر ایک گھر میں دیا بھی جلے اناج بھی ہواگر نہ ہو کہیں ایسا تو احتجاج بھی ہو
کانٹوں سے احتجاج کیا ہے کچھ اس طرحگلشن کی ڈال ڈال پہ ہم رقص کر گئے
سنے گا کون مگر احتجاج خوشبو کاکہ سانپ زہر چھڑکتا رہا چنبیلی پر
کیا مجھ میں احتجاج کی طاقت نہیں رہیپیچھے کی سمت کس لیے ہٹنے لگا ہوں میں
یہ انتقام ہے یا احتجاج ہے کیا ہےیہ لوگ دھوپ میں کیوں ہیں شجر کے ہوتے ہوئے
یہ احتجاج سمندر کے دم کو کافی ہےکسی کنارے پہ دو چار پیاسے مر جائیں
یہ فائدہ ضرور ہوا احتجاج سےجو ڈھو رہے تھے ہم کو وہ کاندھے بدل گئے
اس بات پر کروں گا میں دن رات احتجاجکس جرم میں یہ خاک کا بستر ملا مجھے
دعویٔ خوں بہا نہ تظلم نہ احتجاجکس بے نوائے وقت کا عبرتؔ یہ قتل ہے
شمعوں کی لویں ہیں یا زبانیںآنسو ہیں کہ احتجاج پیہم
لے رہا ہے درد انگڑائی اٹھا وہ احتجاجزخم خوردہ سب پرندے پنکھ پھیلانے لگے
چپ کا تالا لگا کے ہونٹوں پرکرتا رہتا ہے احتجاج کوئی
وفا کے سنگ سے ٹکرا کے احتجاج اناصلیب لب پہ سسکنے لگا دعا بن کر
آگے تو زہر عشق میں سب زہر تھے گھلےاب شاعری کی جان رگ احتجاج ہے
خوش نہ ہو ہم جو ہو گئے خاموشصورت احتجاج اور ہے کچھ
نہ احتجاج نہ آوارگی میں دیکھ مجھےجو ہو سکے تو مری روشنی میں دیکھ مجھے
شکاریوں سے مرے احتجاج میں بابرؔدرخت آج بھی شامل تھے ہاتھ اٹھائے ہوئے
ترے خلاف کیا جب بھی احتجاج اے دوستمرا وجود بھی شامل نہیں ہوا مرے ساتھ
دل بھی کسی کے جور پہ تھا دم بخود ظفرؔلب پر بھی احتجاج کی کوئی صدا نہ تھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books