aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "faisal"
فیصلؔ وہ سارے لوگ تھے بہرے اسی لیےخاموش رہ کے شور مچانا پڑا مجھے
ملنے جانا ہے تجھ کو کل فیصلؔآج کی شام مر بھی سکتے ہو
تیری آنکھیں نہ رہیں آئینہ خانہ مرے دوستکتنی تیزی سے بدلتا ہے زمانہ مرے دوست
روز و شب مار دیا جاتا ہے فیصلؔ ہم کوچین سے جینے نہیں دیتے زمانے والے
مرتے دم تک قید رہے گا تو فیصلؔقبر میں زنجیروں کو کھولا جائے گا
میں زخم کھا کے گرا تھا کہ تھام اس نے لیامعاف کر کے مجھے انتقام اس نے لیا
فیصلؔ ہے خوف خود مجھے ایسے پتا چلادیکھا جو آئینہ تو میں خود سے ہی ڈر گیا
مجھ کو یہ فکر کب ہے کہ سایہ کہاں گیاسورج کو رو رہا ہوں خدایا کہاں گیا
چھوڑ جاتا ہے تذبذب میں وہ مجھ کو فیصلؔداستاں آدھی سناتا ہے چلا جاتا ہے
کہاں لے آئے مجھ کو میں کہاں تھاکسی مفلس کا شاید آشیاں تھا
اس نے بھی کبھی پرسش غم کی نہیں فیصلؔمیں نے بھی کبھی درد سنا کر نہیں دیکھا
کیا علم کہ روتے ہوں تو مر جاتے ہوں فیصلؔوہ لوگ جو آنکھوں کو کبھی نم نہیں کرتے
اسے پانے کی کرتے ہو دعا تومگر اس سے بھی کل جی بھر گیا تو
فیصل جو پاک صاف تھے آزاد ہو گئےمیں تھا اسیر حرص و ہوس چیختا رہا
اس کو جانے دے اگر جاتا ہےزہر کم ہو تو اتر جاتا ہے
میں ہوں خستہ حال فیصل کیا کروںمیرا دشمن تازہ دم ہے خیر ہو
اک نظر مڑ کے مجھے دیکھ اے جانے والےیہ جو لمحے ہیں کبھی پھر نہیں آنے والے
ہو پریشاں نہ کوئی کشٹ اٹھا میرے لئےیہ ہی بہتر ہے کہ تو دور ہو جا میرے لئے
اب کسی کو نہیں مرا افسوسجان کر یہ بہت ہوا افسوس
فیصلؔ چلو اسی جگہ چلتے ہیں ہم جہاںاس بے وفا کا سایہ بھی گزرے نہیں کبھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books