aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "fuqdaa.n"
جس سمت بھی جاؤ گے تمہیں پیار ملے گانفرت کا مرے شہر میں فقدان بہت ہے
کہتا ہے اور ہی کچھ فقدان آدمیتویسے تو ہے یہ دنیا معمور آدمی سے
اس جسم کو توجہ کا فقدان لے گیاتم نے چھوا نہیں ہے تو مسمار ہو گئے
باپ سے بچے اے محسنؔ منحرف ہونے لگےتربیت اور علم کے فقدان کا انجام ہے
کئی عمارتوں کو اپنا گھر سمجھ کے جیامرے مکان میں فقدان روشنی کا تھا
اقدار کا فقدان ہوس ناکی و وحشتسب پردے ہٹا رکھے ہیں اب شرم و حیا نے
بسی تھی پیار کی خوشبو یہاں تو گھر گھر میںرفاقتوں کا یہ فقدان کچھ عجیب سا ہے
ہے اس کی شاعری میں فکر کا فقدان اے اشرفؔمگر وہ چاہتا ہے شاعر خیام ہو جائے
کوئی رشتوں کا تقدس ہے نہ حرمت کا خیالباہمی پیار کا فقدان یہ گھر کیسا ہے
اس عہد کے بچوں میں ہے تہذیب کا فقدانمحفل میں بزرگوں کی رعایت نہیں کرتے
دل عداوت سے بھرے ہیں پر زباں شیریں سخناس لئے کڑھتا ہے دل اخلاص کے فقدان پر
اب خود کو دلاسے دیتا ہوںفقدان وفا کس کس میں نہیں
اک توازن تھا مرے پاس بہت آئنے تھےاور پتھر کا بھی فقدان نہیں ہوتا تھا
عشق سے عقل کا فقدان خریدا ہم نےاور وہ بھی علی الاعلان خریدا ہم نے
یہ علم کی افراطی ہے یا عقل کا فقدانبچوں کے سوالات سے اب ڈرنے لگا ہوں
ایمان کا فقدان تو پہلے کی طرح تھااک نعرۂ تکبیر سے پرجوش ہوا میں
ربط کے فقدان پر میں کم نماغیب کی تمثیل کرنے سے رہا
اب لباسوں کی نمائش ہو رہی ہے ہر طرفآدمی کی ذات میں فقدان ہے کردار کا
ترجیح و توجہ کا ہی فقدان تھا ورنہآسانی سے کھل سکتا تھا تہہ دار تمہارا
اگر کھو گیا اک نشیمن تو کیا غممقامات آہ و فغاں اور بھی ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books