aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gudgudaatii"
ایک تلوار سینے پہ چلتی رہیاک خلش گدگداتی رہی رات بھر
گدگداتی ہے تصور کو ترے روپ کی دھوپمیرے جذبات کی شہنائی غزل گاتی ہے
تو ہے یا تیری یاد ہے اے دوستکوئی شے دل کو گدگداتی ہے
کلی کو گدگداتی ہے بہار آہستہ آہستہگلوں پر آ رہا ہے اب نکھار آہستہ آہستہ
غنچۂ نورس سے ڈھلنے کو ہے تحریک حیاتگدگداتی ہے شمیم صبح مے خانہ مجھے
شوق میں مہندی کے وہ بے دست و پا ہونا ترااور مرا وہ چھیڑنا وہ گدگدانا یاد ہے
کھٹک گدگدی کا مزا دے رہی ہےجسے عشق کہتے ہیں شاید یہی ہے
بڑے وہ آئے دل و جاں کے لوٹنے والےنظر سے چھیڑ دیا گدگدا کے لوٹ لیا
ہے چھیڑ اختلاط بھی غیروں کے سامنےہنسنے کے بدلے روئیں نہ کیوں گدگدی سے ہم
لٹا کے سینے پہ چنچل کو پیار سے ہر دممیں گدگداتا تھا ہنس ہنس وہ ضعف کھوتا تھا
جسارت عکس پہ لب رکھنے کی نہیں کرتےبہت ہوا بھی تو پلکوں سے گدگدی کر دی
گدگداتا ہے تصور چٹکیاں لیتا ہے دردکیا کسی بے خواب کی آنکھوں میں خواب آنے کو ہے
ڈر یہ تھا رو نہ دیں کہیں وہ انہیںہم ہنسی میں بھی گدگدا نہ سکے
گزر چمن سے مثال نسیم صبح بہارگلوں کو چھیڑ کے کانٹوں کو گدگداتا جا
خوشی سے جھومتی پھرتی ہے اور پھر مسکراتی ہےمری تازہ غزل وہ یاد کر کے گنگناتی ہے
عروس گل کو صبا جیسے گدگدا کے چلیکچھ ایسا پیار کا عالم ترے سبھاؤ میں تھا
گنگناتی سی کوئی رات بھی آ جاتی ہےآپ آتے ہیں تو برسات بھی آ جاتی ہے
وہ جب سنجیدہ ہوتے ہیں ادا انگڑائی لیتی ہےوہ جب خاموش ہوتے ہیں جوانی گنگناتی ہے
وہ پیڑ جس کے تلے روح گنگناتی تھیاسی کی چھاؤں سے اب مجھ کو اجتناب ہوا
مسکراتے خواب چنتی گنگناتی یہ نظرکس طرح سمجھیں مری قسمت کی نا منظوریاں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books