aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "had-e-idraak"
کیا جانیے کیا ہے حد ادراک سے آگےبس خاک ہے اس تیری مری خاک سے آگے
روح کو کر گئے روشن حد ادراک تلکزخم میرے مری امید سے بڑھ کر نکلے
احساس کو چھو جائے تو چھو جائے وگرنہرہتی ہے گریزاں حد ادراک سے خوشبو
کئی سچائیاں ہیں ماورا بھیحد ادراک ہی سب کچھ نہیں ہے
چشم بینا پہ لگی تہمت نظارہ یوں ہیحد ادراک تلک تار نظر جانا ہے
آپ جا سکتے نہیں چاند ستاروں سے پرےہم ورائے حد ادراک نظر جاتے ہیں
حد ادراک میں دم توڑنا کیاجنون عشق میں زندہ دلی ہے
نہ بڑھ سکا حد ادراک سے شعور طلبگناہ گار ہوں میں اپنے حوصلوں سے خجل
حد ادراک سے آگے ہے رسائی لیکناپنے اندر کسی مرکز پہ سمٹتا ہوا میں
اور بڑھنا ہے ابھی آگے حد ادراک سےجس کو میں سمجھا تھا منزل وہ مری منزل نہیں
ہم حد ادراک سے مجبور تھےہم سے جو تھا ماورا باقی رہا
ہفت افلاک سے آگے کہیں کچھ ہو تو کہوںحد ادراک سے آگے کہیں کچھ ہو تو کہوں
حد ادراک سے باہر ہیں باتیں عشق و مستی کیسمجھ میں اس قدر آیا کہ دل کی موت ہے دوری
ہم یوں ہی کسی سے خلش جاں نہیں کہتےروداد الم تا حد امکاں نہیں کہتے
آگ دے دے کر بحد آشیاں یہ انتقامتنکا تنکا کیوں کسی کو اس قدر محبوب تھا
روپوش نگاہوں سے ہے ہنگامۂ فرداآئینۂ ادراک پہ بھی گرد جمی ہے
شاید کوئی حد سیل تمنا کی ہو لیکندھارا تو یہ کہتا ہے کنارا نہ رہے گا
ہوا ہے ابروئے جاناں سے دل بے تاب صد پارہمقابل ہو نہیں سکتا دم شمشیر سے کاغذ
زخم دیتے جائیں لیکن فکر مرہم بھی کریںدرد جب حد سے سوا ہو جائے تو کم بھی کریں
یوں جنوں کو جستجو عالم ادراک ہےجیسے قطرے کی نظر میں ہو سمندر کا خیال
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books