aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "huliya"
عرض الم بہ طرز تماشا بھی چاہیےدنیا کو حال ہی نہیں حلیہ بھی چاہیے
ترے غرور کا حلیہ بگاڑ ڈالوں گامیں آج تیرا گریبان پھاڑ ڈالوں گا
اس گھڑی کچھ سوجھنے دے گی نہ یہ پاگل ہوااک ذرا آندھی گزر جائے تو حلیہ دیکھنا
دھوپ تالاب کا حلیہ تو بدل سکتی ہےاتنی آسانی سے چھٹتی نہیں کائی صاحب
اگر آئے نہیں اے فارحا اب بھی تمہارے خطتو میں نے جونؔ سا حلیہ بنا لینا ہے رو رو کے
آفتاب چہرہ تھا جن شراب خواروں کاداغ داغ حلیہ ہے ان کا سیاہ کاروں کا
آئینہ دیکھیے بلقیسؔ یہی ہیں کیا آپآپ نے اپنا بنا رکھا ہے حلیہ کیسا
دلوں کو رہتا ہے کچھ دن بھرم محبت کابگاڑ دیتے ہیں پھر حلیہ ہم محبت کا
اک عمر ہو گئی اسے خالی پڑے ہوئےبگڑا ہوا ہے اس لیے حلیہ وجود کا
تجھے پتہ نہیں عہد جدید کے عشاقجنوں بھی آئے تو حلیہ نہیں بدلتے ہیں
کرتے ہیں بہت بات یہ ویرانئ دل کیان لوگوں نے شاید مرا حلیہ نہیں دیکھا
بتایا حلیہ مبارک جو ام معبد نےحسیں لگا نہ کوئی ایسے خد و خال کے بعد
رنگ اداسی کے نہ جائیں گے چلو مانا مگرکم سے کم کمرے کا حلیہ تو نیا رکھنا تھا
اس گھر کی ویرانی کاجنگل جیسا حلیہ ہے
شہرت کی آگ اصل میں اک نقش دود تھیبجھ کر بکھر گئی ترا حلیہ بگاڑ کے
دامن تار تار پھرتا ہےحلیۂ یوسف جمال تو دیکھ
میں نے کہیں نسیمؔ کو دیکھا تھا راہ میںچہرہ تھا اس کا زرد تو حلیہ خراب تھا
گھر کا حلیہ بدل دیا اس نےسارا نقشہ بدل دیا اس نے
جلن آنکھوں میں سوکھے لب غبار زندگی رخ پرتھکن کی داستاں کہتا ہے حلیہ سر بسر تیرا
بگڑ گیا مرا حلیہ تو برہمی کیسیتھے رہ گزر میں نشیب و فراز کیا کرتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books