aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jashn-e-shab"
کون آشوب شب و روز میں سنتا ہے غزلکس لیے شہر میں دل میرؔ ہوا کرتا ہے
یہ بھی کمال ہی تو ہے قابل داد صاحبانآج کلام جشنؔ میں کوئی کمال بھی نہیں
ظلمت کے پجاری تو بہت تنگ نظر ہیںجشن شب تاریک منانے نہیں دیتے
اب جشن اشک اے شب ہجراں کریں گے ہماپنی تباہیوں پہ چراغاں کریں گے ہم
نا شناسوں کی تحسیں رنگ لائی ہے کیا کیاکوئلے بھی اب لعل شب چراغ ہیں یارو
منایا جشن شب غم کہ ایک دن تو کٹاجو تجھ سے چھوٹ کے جیتا رہے وہ کیا نہ کرے
نشان زخم پہ نشتر زنی جو ہونے لگیلہو میں ظلمت شب انگلیاں بھگونے لگی
برہم تھے خواب نیند کی رتیلی اوس پراس پر ستم کہ طائر شب بولنے لگے
روز و شب کا رہا نہ فرق کوئینیند ایسی سلا گئے کانٹے
تیرہ و تار لیلئ شب سےپھوٹتی ہے نئی سحر تازہ
لگتا ہے بحر شب بڑا پر آب دیکھناتم کو ڈبو نہ دے کہیں یہ خواب دیکھنا
شب گزیدہ کو ترے اس کی خبر ہی کب تھیدن جو آئے گا غم لا متناہی دے گا
ہجر کے سب عذاب جاگ اٹھےشب مہتاب ڈھل رہی ہے کیا
دیکھیے اور ہے کیا اپنے مقدر میں ابھیظلمت شب سے تو ہیں نور سحر تک پہنچے
انجام کار شب کے اندھیرے میں لٹ گیارکھا تھا کیف صبح بچا کر جو شام تک
ہے ذکر یار کیوں شب زنداں سے دور دوراے ہم نشیں یہ طرز غزل کا کبھی نہ تھا
گوریوں نے جشن منایا میرے آنگن بارش کابیٹھے بیٹھے آ گئی نیند اصرار تھا یہ کسی خواہش کا
روز و شب کھو گئے ہیں نہ جانے کہاںاب تو ہوتی ہے شام و سحر خواب میں
یادوں کی شب یہ کہتی ہے انوار صبح سےزندہ نقوش ہوں گے تسلسل کو توڑ دو
یہ تو سچ ہے کہ شب غم کو سنوارا تم نےچشم تر نے بھی مرا ساتھ نبھایا ہے بہت
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books