aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jism-e-raaz"
اے رازؔ مجھے ملتی جو بھی تھی سزا ملتیکیوں میری خطا سارے بیگانوں کے سر آئی
تا بہ کے یہ بے نیازی اے حریفان سخناب زبان رازؔ عالمگیر ہونی چاہیے
کیسے کہوں کہ لوٹ کے آ جائے گی اے رازؔوہ زندگی جو پیار سے پہلے گزر گئی
جیسی بھی گزرتی ہے اے رازؔ گزرتی ہےآغاز محبت ہے انجام میں کیا ہوگا
بجا ہے آپ کا ارشاد مانتا ہوں میںکلام رازؔ میں اب زندگی نہیں ملتی
نا کام محبت ہوں میں اے رازؔ تو کیا غمیہ بات بھی ہر ایک کو حاصل نہیں ہوتی
آئینۂ ایام کی رنگین فضا میںاے رازؔ گرفتار بلا تھے تو ہمیں تھے
دیکھا کبھی نہیں انہیں اے رازؔ بزم میںجلوہ کنار بام لیا ہے کبھی کبھی
ترک مے کفر ہے اے رازؔ مرے مشرب میںعین ایماں ہے سر ساغر و مینا کرنا
حقیقت کھل گئی اے رازؔ آخربھرم تھا قادریؔ صاحب کو کیا کیا
اے رازؔ ناخداؤں کی نیت کو دیکھ کرپانی جہاں پہ کم تھا وہیں ڈوبنا پڑا
واقف راز خیر و شر ہو تمخوش خیال اور خوش نظر ہو تم
قسمت میں لکھا تھا جو اے رازؔ ہوا پورادنیا پہ کہیں کوئی تہمت نہ لگا دینا
پی رہا ہوں شوق سے اے رازؔ جس کو آج تکایک دن آخر ڈبو دے گا وہی پانی مجھے
آخری سانس تک ہمیں اے رازؔزندگانی کی آس رہتی ہے
محروم رہ نہ جائے کوئی تشنہ کام رازؔارزاں شراب راز کیے جا رہا ہوں میں
جو ہیں مارے ہوئے رنج و غم و آلام کے اے رازؔانہیں مے خانے میں اک جام اٹھانے کی ضرورت ہے
جفائے چرخ کج بنیاد کو راحت سمجھتا ہوںدلیل راہ عرفاں ہر مصیبت ہوتی جاتی ہے
آج دنیا کے سامنے اے رازؔدم بخود لا جواب ہیں ہم لوگ
جہاں شرمندۂ تعبیر ہے فطرت زمانے کیخلوص آدمیت رازؔ لائی ہے وہاں مجھ کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books