aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kaaj"
بہت دل کو کشادہ کر لیا کیازمانے بھر سے وعدہ کر لیا کیا
تری کج ادائی سے ہار کے شب انتظار چلی گئیمرے ضبط حال سے روٹھ کر مرے غم گسار چلے گئے
کرو کج جبیں پہ سر کفن مرے قاتلوں کو گماں نہ ہوکہ غرور عشق کا بانکپن پس مرگ ہم نے بھلا دیا
تری بے وفائیوں پر تری کج ادائیوں پرکبھی سر جھکا کے روئے کبھی منہ چھپا کے روئے
میں تو رہتا ہوں دشت میں مصروفقیس کرتا ہے کام کاج مرا
کیا غم دنیا کا ڈر مجھ رند کواور اک بوتل چڑھا لی جائے گی
قسم جو کھائیے تو طالع زلیخا کیعزیز مصر کا بھی صاحب اک غلام لیا
اگر کج رو ہیں انجم آسماں تیرا ہے یا میرامجھے فکر جہاں کیوں ہو جہاں تیرا ہے یا میرا
ستم پہ خوش کبھی لطف و کرم سے رنجیدہسکھائیں تم نے ہمیں کج ادائیاں کیا کیا
زیر زمیں سے آتا ہے جو گل سو زر بکفقاروں نے راستے میں لٹایا خزانہ کیا
رہے گی وعدوں میں کب تک اسیر خوشحالیہر ایک بار ہی کل کیوں کبھی تو آج بھی ہو
یوں تو پہلے بھی ہوئے اس سے کئی بار جدالیکن اب کے نظر آتے ہیں کچھ آثار جدا
دعا کا ٹوٹا ہوا حرف سرد آہ میں ہےتری جدائی کا منظر ابھی نگاہ میں ہے
کئی بار اس کا دامن بھر دیا حسن دو عالم سےمگر دل ہے کہ اس کی خانہ ویرانی نہیں جاتی
یہ پیام دے گئی ہے مجھے باد صبح گاہیکہ خودی کے عارفوں کا ہے مقام پادشاہی
کج ادا تھی بہت امید مگرہم بھی جونؔ ایک حیلہ جو ٹھہرے
چرخ کج رفتار ہے پھر مائل جور و ستمبجلیاں شاہد ہیں خرمن کو جلانے کے لیے
پرسش غم کا شکریہ کیا تجھے آگہی نہیںتیرے بغیر زندگی درد ہے زندگی نہیں
آسماں زمیں رکھ کر دونوں ایک مٹھی میںاک ذرا سی لڑکی نے پیار کی خدائی دی
توڑ کر عہد کرم نا آشنا ہو جائیےبندہ پرور جائیے اچھا خفا ہو جائیے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books