aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kaar-e-vafaa"
دل نے وفا کے نام پر کار وفا نہیں کیاخود کو ہلاک کر لیا خود کو فدا نہیں کیا
جس طرح چاہیے کب کار وفا ہوتا ہےحق محبت کا کہاں ہم سے ادا ہوتا ہے
کار اہل وفا جہد و تسلیم ہے ہم بھی تسلیم میں کیا تأمل کریںذات کے دشت کتنے ہی درپیش ہیں کیا کریں گے اگر پھر تساہل کریں
دو اشک جانے کس لیے پلکوں پہ آ کر ٹک گئےالطاف کی بارش تری اکرام کا دریا ترا
دشمنوں نے آج جو دیکھا مرا حسن سلوکوہ وفاؔ اپنا نشانہ خود خطا کرنے لگے
نہ جائے کوچۂ مہر و وفا میںوہ جس کو زندگی پیاری بہت ہے
یہ شعر یوں ہی نہیں معتبر ہوئے لوگوںوفاؔ کا رنگ ہے ابن وفا کے لہجے میں
مجھے سنو کہ حدیث غزل نما ہوں میںمجھے پڑھو ورق مصحف وفا ہوں میں
ہاتھ سے وہ بھی چھوٹ گیا ہےمہر و وفا کا جو دامن تھا
ہو نکتہ سنجیوں سے تری شاد اے وفاؔایسا جہاں میں کوئی سخنداں کہاں رہا
اے وفاؔ چوم نونہالوں کوان کے چہرے گلاب جیسے ہیں
راہ وفا میں ہم نے وفاؔ جب اپنا سب کچھ وار دیاتب جا کر اس دشت جنوں میں آئے ہیں سمجھانے لوگ
میعاد قید رنج بڑھا دی گئی تو کیاجرم وفا کی ہم کو سزا دی گئی تو کیا
اپنی دوکاں بڑھائیے اب حضرت وفاؔاس دور میں وفا کا خریدار کون ہے
اشک تو پی لیے ناموس وفا کی خاطرغم جو چہرے سے جھلکتا ہے چھپاؤں کیسے
کار دنیا کوئی رعایت کرفرصت خواب چاہتا ہوں ذرا
ابھی نہ دے مجھے آواز اے غم جاناںابھی تو شہر وفا میں بڑا اندھیرا ہے
ہر ایک آنکھ کو ذوق جمال دے یا ربدلوں کو عشق و وفا کا جلال دے یا رب
بہت سے کام کیے ہیں تری طلب میں مگریہ کار درد ضرورت سے کچھ زیادہ کیا
سمندر کے کنارے پر ٹھہرتے ہیں گھروندے کبعجب کار جنوں ہے آپ یہ بیکار کرتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books