aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kaavish-e-bejaa"
میں کاوشؔ لا حرف تکلم سے ہوں نادموہ جس کو کہ ماضی کا کوئی غم بھی نہیں ہے
وہ تمہارا ہوا ہے نہ ہوگا کبھی کاوشؔ آؤ ذرا دیکھ لو تم مگراس کے دل پر اثر جب نہ کر پائے تم شاعری کے خزانے سے کیا فائدہ
اٹھ کر جو گیا اس کا کہتے ہیں جہاں والےوہ کاوشؔ بسمل تھا اک رونق محفل تھا
اصغرؔ صنم پرست سہی پھر کسی کو کیااہل حرم کو کاوش بے جا نہ چاہیئے
یہ پردہ ہی ہے باعث ہجراں دل کاوشؔیہ پردہ نشیمن سے ہٹا کیوں نہیں دیتے
اک برگ تمنا تھی سو جل اٹھی ہے کاوشؔاک وعدۂ دل تھا سو نظر آیا شکن میں
تم کہو کیسے رقم کوئی سخن ہو کاوشؔباغ دل جب کہ بہاروں میں خزاں پوچھتا ہے
غزلیں کہوں یا دل کا تڑپنا کہوں کاوشؔزر خانہ یہی میرا یہی جاہ و حشم ہے
کچھ رقابت کا بھنور تھا آشنائے موج میںکچھ کشش اپنی مگر ان اجنبی آنکھوں میں تھی
عشق اک آگ سیہ ریز ہے اس میں کاوشؔدم بہ دم کھل کے مجھے خود کو کنول لکھنا ہے
سر وقت کیا لکھا ہے وہ بھی دیکھ لیں گے کاوشؔدل بند پر جنوں کے نئے باب وا ہوئے تو
بھروسہ ہی کف دریائے دل کا کیا کاوشؔابھی تو مانا کہ حد میں ہے اعتدال میں ہے
سب کے سب کاوش فرشتہ خصالعیب جتنے ہیں خاکسار میں ہیں
گر آپ میں خودی ہے قناعت ہے صبر ہےکاوشؔ امیر شہر کی صورت نہ دیکھیے
ہم ان کی دید کی حسرت لیے بیٹھے تو ہیں کاوشؔوہ دیکھیں کب حریم ناز کے پردے اٹھاتے ہیں
مجھ سے رکھیں رابطہ کاوشؔ مرے احباب کیوںمیں ہوں مثل یوسف بے کارواں اس شہر میں
کاوشؔ مجھے احوال کچھ ان کے بھی سناؤبیگانہ جو رہتے ہیں سدا خیر و خبر سے
ہمارا حصہ تو گرد ملال ہے کاوشؔکہاں نصیب مسرت کا آبشار ملے
راحت جاں جس کو تم کاوشؔ سمجھتے ہو وہیشب کی آسائش سکوں دن کا چرا لے جائے گا
خلد کی تصویر کاوشؔ ہو بہو کشمیر تھیلاش اس کی پیرہن سے خود کفن میں آ گئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books