aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kasrat-e-asnaam"
کھو نہ جائیں کثرت اصنام میں وحدت پرستبندگی کے ذہن میں ہوتے ہیں بت خانے بہت
پھر کسی مرد براہیم کا محتاج ہے دہرپھر وہی کثرت اصنام ہوئی جاتی ہے
اب ضرورت نہیں رہی گل کیاتنی کثرت سے آ گئے کانٹے
دھواں چراغ حرم کا ہے غازۂ رخسارنظارہ سازیٔ اصنام کا خدا حافظ
پردۂ سنگ نہیں پردۂ اظہار جمالروح خوابیدۂ اصنام صدا دیتی ہے
کثرت ورد اسم اعظم سےمنکشف دل پہ حرف راز ہوا
عازم بارگہہ دوست تھا مانیؔ لیکنکیا پہنچتا کہ ہے سر بر در اصنام ابھی
آہ اے کثرت داغ غم خوباں کہ مدامصفحۂ سینہ پر از جلوۂ طاؤسی ہے
حضرت آدم جو نکلے خلد سےہم بھی نکلے کوچۂ اصنام سے
دیکھا ہے حرم تیرا مگر ہائے رے زاہدمہکا ہوا وہ کوچۂ اصنام ہمارا
عبث ہے کثرت کار جنوں بھی ایسے میںعزیزو چاک گریباں سیو ہوا سو ہوا
یہ کثرت آزار و غم و رنج کہاں تکاے شام شب ہجر سحر بھی ہے کوئی چیز
آرزو پیکر و اصنام سے خالی نکلیمیں نے حسرت بھی نکالی تو خیالی نکلی
تیغ کا پھل کھایا آب تیغ پی کر سو رہےکثرت آب و غذا سے واقعی آتی ہے نیند
کثرت شوق محبت میں مجھے ہر طرح سےجس طرف دیکھوں رخ دل دار آتا ہے نظر
تنگئ ظرف نظر کثرت نظارۂ دہرپیاس کچی ہو تو ہر جام بھرا لگتا ہے
احباب کی تسلیاں خود زخم بن گئیںگھبرا رہا ہوں کثرت غم خوار دیکھ کر
کچھ بھی کہو سب اپنی اناؤں پہ اڑے ہیںسب لوگ یہاں صورت اصنام کھڑے ہیں
رقص بت غنچہ لب کثرت عیش و طربکوئی اسے کچھ کہو ہم تو سمجھتے ہیں خواب
ہلال آسا تہی رہ گر کشادن ہائے دل چاہےہوا مہ کثرت سرمایہ اندوزی سے تنگ آخر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books