aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khaar-e-pusht"
یہ فرزانوں کی دنیا ایک دیوانوں کی دنیا ہےجو پختہ کار الفت ہیں انہیں کہتے ہیں سودائی
خارؔ ہے جلوۂ اصنام سے دل خلد بریںیا پری زادوں کا مجمع ہے پری خانے میں
خط پڑھے یا نہ پڑھے آئے نہ آئے وہ شوخخارؔ کیوں بھیج نہ دیں دیکھنے والی آنکھیں
قدم لے کر کلیجے سے لگاتے ہیں کبھی اس کوکبھی ہوتے ہیں ہم چشم و لب و رخسار کے صدقے
سوزش غم بہ روئے کار آئیآہ بھی لب پہ شعلہ بار آئی
اٹھے نہ بیٹھ کر کبھی کوئے حبیب سےاس در پے کیا گئے کہ اسی در کے ہو گئے
ہیجان میں تلاش سکوں کر رہا ہوں میںیوں اپنے غم کو اور فزوں کر رہا ہوں میں
کسی پر برق گرتی ہے کوئی چڑھتا ہے سولی پربقدر ذوق مجرم خارؔ تعزیریں بدلتی ہیں
لو آؤ اسی بات پر عہد کر لیں ہمارے ہوئے تم تمہارے ہوئے ہمنہیں تم زباں سے اگر اپنی پھرتے تو پھر کیوں ہے یہ آنا کانی کہو تو
ستم شعار اسی چشم سرمہ سا نے ترینہ پوچھ خاک میں ارماں ملائے ہیں کیا کیا
باریابی در جاناں پہ الگ بات ہے خارؔکیا قیامت ہے کہ اس کوچے میں جا بھی نہ سکوں
زیر دیوار پڑے تھے جو اٹھایا اس نےضعف نے چار قدم بھی ہمیں چلنے نہ دیا
پہلو و پشت و سینہ و رخسار آئنہہے رزم گاہ حسن کا یہ چار آئنہ
آگ بھڑکے تو کس طرح بھڑکےاک شرر بھی تو خار و خس میں نہیں
خار و خس و خاشاک تو جانیں ایک تجھی کو خبر نہ ملےاے گل خوبی ہم تو عبث بدنام ہوئے گلزار کے بیچ
سب پر گل رعنا کی تو ہوتی ہے نوازشکیا میرے مقدر کے لئے خار بہت ہیں
جادۂ عشق کٹھن ہے یہ سمجھ میں آ جائےخار کے ساتھ یہ پتھر بھی پڑا رہنے دو
کیوں جانتے ہیں صنعت و حرفت کو باغ خلدغیروں کی ہم نگاہ میں ہیں خار آج کل
فرط مایوسی نے مردہ حسرتیںدفن کر دی ہیں دل بیمار میں
ہر دشت و در میں پھول کھلانے کے واسطےاکثر تو نوک خار پہ چلتے رہے ہیں ہم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books