aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khirman"
تمنا درد دل کی ہو تو کر خدمت فقیروں کینہیں ملتا یہ گوہر بادشاہوں کے خزینوں میں
چرخ کج رفتار ہے پھر مائل جور و ستمبجلیاں شاہد ہیں خرمن کو جلانے کے لیے
لگا رہا ہوں مضامین نو کے پھر انبارخبر کرو مرے خرمن کے خوشہ چینوں کو
رونق ہستی ہے عشق خانہ ویراں ساز سےانجمن بے شمع ہے گر برق خرمن میں نہیں
دل ویراں سے رقیبوں نے مرادیں پائیںکام کس کس کے مرا خرمن برباد آیا
برق خرمن زار گوہر ہے نگاہ تیز یاںاشک ہو جاتے ہیں خشک از گرمیٔ رفتار دوست
نوخیز کچیں دو غنچہ ہیں ہے نرم شکم اک خرمن گلباریک کمر جو شاخ گل رکھتی ہے لچک پھر ویسی ہی
مری تعمیر میں مضمر ہے اک صورت خرابی کیہیولیٰ برق خرمن کا ہے خون گرم دہقاں کا
خوشی کیا کھیت پر میرے اگر سو بار ابر آوےسمجھتا ہوں کہ ڈھونڈے ہے ابھی سے برق خرمن کو
یہ کون سا انصاف ہے اے عرش نشینوبجلی جو تمہاری ہے تو خرمن ہے ہمارا
خرمن بلبل تو پھونکا عشق آتش رنگ نےرنگ کو شعلہ بنا کر کون پروانے میں ہے
غالبؔ کچھ اپنی سعی سے لہنا نہیں مجھےخرمن جلے اگر نہ ملخ کھائے کشت کو
اگر وہ سرو قد گرم خرام ناز آ جاوےکف ہر خاک گلشن شکل قمری نالہ فرسا ہو
عدم ہے خیر خواہ جلوہ کو زندان بیتابیخرام ناز برق خرمن سعیٔ سپند آیا
کارگاہ ہستی میں لالہ داغ ساماں ہےبرق خرمن راحت خون گرم دہقاں ہے
فسون یک دلی ہے لذت بیداد دشمن پرکہ وجد برق جوں پروانہ بال افشاں ہے خرمن پر
دل و دین و خرد تاراج ناز جلوہ پیرائیہوا ہے جوہر آئینہ خیل مور خرمن میں
برق بھی گرتی ہے اکثر خرمن بھی جلتے ہیں مگراپنے ہاتھوں خرمن کو آگ لگانا سہل نہیں
ہوائے پر فشانی برق خرمن ہائے خاطر ہےببال شعلۂ بیتاب ہے پروانہ زار آتش
یہ جانیے کہ لگی ہاتھ دولت کونینملے جو خرمن ہستی سے ایک دانۂ عشق
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books