aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "lagte"
کون سی بات ہے تم میں ایسیاتنے اچھے کیوں لگتے ہو
جینا مشکل ہے کہ آسان ذرا دیکھ تو لولوگ لگتے ہیں پریشان ذرا دیکھ تو لو
تمہاری یاد کے جب زخم بھرنے لگتے ہیںکسی بہانے تمہیں یاد کرنے لگتے ہیں
میں وہی ہوں یقیں کرو میرامیں جو لگتا نہیں ہوں چہرے سے
تو نے دیکھا ہے کبھی ایک نظر شام کے بعدکتنے چپ چاپ سے لگتے ہیں شجر شام کے بعد
تیرا چہرہ کتنا سہانا لگتا ہےتیرے آگے چاند پرانا لگتا ہے
حد سے بڑھ کر حسین لگتے ہوجھوٹی قسمیں ضرور کھایا کرو
کبھی کبھی تو بہت یاد آنے لگتے ہوکہ روٹھتے ہو کبھی اور منانے لگتے ہو
روز اچھے نہیں لگتے آنسوخاص موقعوں پہ مزا دیتے ہیں
یہ سپنے تو بالکل سچے لگتے ہیںان سپنوں کو سچا کر کے دیکھا جائے
کتنے ہی غم نکھرنے لگتے ہیںایک لمحے کی شادمانی سے
یہ کہنا تو نہیں کافی کہ بس پیارے لگے ہم کوانہیں کیسے بتائیں ہم کہ وہ کیسے لگے ہم کو
وہ اب جو دیکھ کے پہچانتے نہیں امجدؔہے کل کی بات یہ لگتے تھے کچھ ہمارے بھی
کیا دل کو لے گیا کوئی بیگانہ آشناکیوں اپنے جی کو لگتے ہیں کچھ اجنبی سے ہم
افسوس وے شہید کہ جو قتل گاہ میںلگتے ہی اس کے ہاتھ کی تلوار مر گئے
ہم نہ مجنوں ہیں نہ فرہاد کے کچھ لگتے ہیںہم کسی دشت تماشے میں نہیں آئیں گے
بھلے لگتے ہیں اسکولوں کی یونیفارم میں بچےکنول کے پھول سے جیسے بھرا تالاب رہتا ہے
فرمان سے پیڑوں پہ کبھی پھل نہیں لگتےتلوار سے موسم کوئی بدلا نہیں جاتا
تیرے خط آج لطیفوں کی طرح لگتے ہیںخوب ہنستا ہوں جہاں لفظ وفا آتا ہے
اسی لئے تو اندھیرے حسین لگتے ہیںکہ رات مل کے ترے گیسوؤں سے آتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books