aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "machaan"
تجھے نخیل فلک سے پٹخ نہ دوں آخرترے سمیت گرا ہی نہ دوں مچان کو میں
عذاب اترا تو پاؤں سب کے زمیں کی سطحوں سے آ لگے ہیںہوا کے گھر میں نہیں ہے کوئی مچان پانی میں بہہ رہا ہے
شیر آ کے چیر پھاڑ گیا مجھ کو خواب میںدم بھر کو میری آنکھ لگی تھی مچان پر
یہ کیا کہ روک کے بیٹھا ہوا ہوں سیل ہوسمچان پر بھی ہوں اور سامنے شکار بھی ہے
دل کی اونچی مچان پر بیٹھیںاور کوئی آرزو شکار کریں
باقی جو بچ رہے ہیں وہ سرکس کے شیر ہیںمردہ ہوا یہ دشت شکاری مچان چھوڑ
مچان باندھنے والے نشانہ چوک گئےکہ خود مچان کی جانب سے ڈر نکل آئے
مجھ کو جنگل دیا ہے جینے کوبزدلوں کو مچان کب دے گا
شکاری ہو کے ہوا خود شکار حیرت ہےجو اونچے پیڑ پہ تھا وہ مچان کس کا تھا
پناہ دشت میں آیا دبیز شہر سے میںیہاں بھی جال شکاری مچان دکھتا ہے
ہے سامنے سے آنکھ ملانے کا لطف اورکھیلے گا کیا شکار شکاری مچان کا
شیر آیا کچھار سے باہراور شعلہ مچان سے نکلا
دریاؤں کا یہ چپ تو خطرناک ہے بہتباندھو بلند شاخ پہ لوگو مچان پھر
پرندہ دل کا کہاں جا کے آرزوؔ بیٹھےمحبتوں کا جو ہر سو مچان ٹوٹ گیا
لگی ہے آگ اپنے دشت دل میںڈرا ہوا ہے مچان والا
تاک میں ہے نہ کہ تعاقب میںتو شکاری ہے پر مچان زدہ
اک دہاڑ ہے کہ چاروں طرف سے سنائی دےگرداب چشم بن گئیں آنکھیں مچان پر
ہے سب کو دھن شکار کی کس کو یہ دھیان ہےوہ شاخ کھوکھلی ہے کہ جس پر مچان ہے
جا کہیں اور کر شکار اپناچھوڑ جنگل مچان خالی کر
یہیں پہ بیٹھ پرندے شکار کر حمزہؔیہاں پہ شیر نہیں شیر کا مچان تو ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books