aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "machine"
کبھی کبھی تو یوں لگا کہ ہم سبھی مشین ہیںتمام شہر میں نہ کوئی زن نہ کوئی مرد ہے
اب تو ہم بن گئے ہیں ایک مشیناب ہمارا ہے نام آٹھ سے پانچ
عہد حاضر اک مشین اور اس کا کارندہ ہوں میںریزہ ریزہ روح میری ہے مگر زندہ ہوں میں
اگے جو صبح کا سورج تو اک مشین ہے وہڈھلے جو شام تو پھر جسم کی تکان سا ہے
زیست کیسے حسین ہو جائےآدمی جب مشین ہو جائے
رخصتی کے لئے نہیں اٹھتےہاتھ آرا مشین چاہتے ہیں
مشین بن تو چکا ہوں مگر نہیں بھولاکہ میرے جسم میں دل بھی کبھی دھڑکتا تھا
چل رہی ہے جس سے جسمانی مشینکوئی پوشیدہ کمانی اور ہے
تجھے تلاش کسی کمسن و حسین کی بساسے ہے پیسہ کماتی ہوئی مشین کی بس
جس کے لئے بنا ہے اسی کام کا نہیںانسان اپنے وقت کی بگڑی مشین ہے
مشین دیکھتی ہے سوچتی ہے بولتی ہےہمارا آپ کا اب کام کیا زمانے میں
جس نے پرکھا انہیں وہ تھی کوئی بے جان مشیندل کے زخموں کا بشر دیکھنے والا نہ ہوا
اس نے جب مجھ سے الوداع کہاکوئی پرزہ مشین سے نکلا
مشین بونا ہے جن کا پیشہ انہیں زمیں بیچ دی ہے تم نےکسان ہو کر خود اپنی مٹی پلید کرنے کی ٹھان لی ہے
سر پیٹتا ہے ناطقہ حیراں ہے آگہیپرزے مشین کے بھی ادب بولنے لگے
تیرے بچے بھی ایک دن تجھ میںچلتی پھرتی مشین ڈھونڈھیں گے
اب تو ہوں میں مشین کا پرزہہے کہاں مجھ کو اپنی ذات کا غم
مشین بن گیا ہے آدمی غم معاش میںدھڑکتا دل پگھلتا اس کا اب جگر نہیں رہا
مرگ احساس با لیقین آخرآدمی بن گیا مشین آخر
بے دل سے ایک کر کے وفا یوں لگا مجھےیہ ہاتھ اک مشین کی خدمت میں آ گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books