زیست کیسے حسین ہو جائے
زیست کیسے حسین ہو جائے
آدمی جب مشین ہو جائے
مطمئن ہیں خلوص سے ہم تو
آپ کو بس یقین ہو جائے
خواہش نفس ہے یہی ہر دم
ساتھ اک نازنین ہو جائے
لوگ ہیں بے شمار جب دل میں
کیسے مالک مکین ہو جائے
عشق ناداں کا جب ہوا کامل
پھر کوئی کیوں ذہین ہو جائے
بھر گیا زندگی سے دل اب تو
موت شاید معین ہو جائے
جنم ہوگا کہ مغفرت ہوگی
فیصلہ اب مبین ہو جائے
کوئی تنہاؔ غزل سنائے تو
روح تازہ ترین ہو جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.