aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mai-kasho.n"
ہم میکشوں کے قدموں پر اکثرجھک جھک گئے ہیں محراب و منبر
پینے دیں مے کشوں کو جہاں بھی پیا کریںسجدہ وضو کریں نہ کریں بس دعا کریں
میکشوں سے حجاب کیا معنیسامنے بے نقاب آ ساقی
عجب یہ مسئلہ ہے میکشوں کاکبھی ساقی کبھی صہبا نہیں ہے
میکشوں کو برا نہ کہہ واعظکیا یہ تیرا گناہ کرتے ہیں
اپنی آنکھوں کو تم جھکا کے صنممے کشوں کو سلام کر جاؤ
پوچھئے میکشوں سے لطف شرابشیشہ کیا جانے جام کیا جانے
کوئی نشہ نہیں ان پانیوں میںکھلا یہ راز آخر مے کشوں سے
پوچھئے مے کشوں سے لطف شرابیہ مزا پاکباز کیا جانیں
بے خطا میکشوں پہ چشم غضبحشر ہونے دے دیکھنا واعظ
رات و دن مے کشوں کو رہتی ہےتیری ہی یاد و جستجو ساقی
راہ میں ہوں میکشوں کی دیکھیےبات کہنی تھی نہیں وہ کہہ گئے
شیخ کچھ اپنے آپ کو سمجھیںمیکشوں کی نظر میں کچھ بھی نہیں
میکشوں کا یہ طلوع اور غروبمے کدہ شام و سحر کھلتا ہے
کیوں نہ چھائے مے کشوں کے سر پر ابرکچھ گنہ گاروں کا پردہ چاہیئے
نجانے رات ترے مے کشوں کو کیا سوجھیسبو اٹھاتے اٹھاتے فلک اٹھانے لگے
نصیحت کی تھی ان نے میکشوں کوبہت مستوں نے زاہد کو کیا خوش
میکشوں میں مدام اے زاہدنعرۂ یا غفور ہوتا ہے
شیخ کو اس قدر پلاتے کیوںمے کشوں کو تھی دل لگی سے غرض
فریاد میکشوں کی سنتا نہیں جو بالکلبہرا ضرور ہے کچھ پیر مغاں ہمارا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books