aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "marhamat"
تن زخم زخم کو چھوڑ دے مرے چارہ گر مرے مہرباںدل داغ داغ کا حوصلہ تری مرحمت سے زیادہ ہے
مرحمت فرما کے اے سیمابؔ غم کی لذتیںزیست کی تلخی کو فطرت نے گوارا کر دیا
میں مرحمت خاص کا خواہاں بھی نہیں ہوںمیرے لیے تیری نگہ عام بہت ہے
مرحمت کا تری شمار نہیںدرد بھی بے حساب رہتا ہے
سایۂ مرغ پریدہ ہے کہ یہ ابر بہارگلۂ مرحمت آہ طپاں ہے کہ جو تھا
یا رب پھر ایک بار فقیروں پہ مرحمتمدت ہوئی زیارت انساں کئے ہوئے
مرحمت سے تری ہو جائیں نہ میکش بددلسنگ دل ہے تری محفل کا نظام اے ساقی
وہ میری ان سے شکایات جور بے بنیادوہ ان کی مرحمت خاص غائبانۂ عشق
اگر کھو گیا اک نشیمن تو کیا غممقامات آہ و فغاں اور بھی ہیں
ہوئے اتفاق سے گر بہم تو وفا جتانے کو دم بہ دمگلۂ ملامت اقربا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
دل مدعی کے حرف ملامت سے شاد ہےاے جان جاں یہ حرف ترا نام ہی تو ہے
کبھی یہ حال کہ دونوں میں یک دلی تھی بہتکبھی یہ مرحلہ جیسے کہ آشنائی نہ تھی
کسے ہے خواہش مرہم گری مگر پھر بھیمیں اپنے زخم دکھا لوں اگر اجازت ہو
دل پھر طواف کوئے ملامت کو جائے ہےپندار کا صنم کدہ ویراں کیے ہوئے
دل سنگ ملامت کا ہر چند نشانا ہےدل پھر بھی مرا دل ہے دل ہی تو زمانا ہے
خالی اے چارہ گرو ہوں گے بہت مرہم داںپر مرے زخم نہیں ایسے کہ بھر جائیں گے
مرہم ہجر تھا عجب اکسیراب تو ہر زخم بھر گیا ہوگا
زخموں پر مرہم لگواؤ لیکن اس کے ہاتھوں سےچارہ سازی ایک طرف ہے اس کا چھونا ایک طرف
تری مرہم نگاہی اے مسیحاخراش دل پہ واری جا رہی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books