aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "meT"
کس کو پار اتارا تم نے کس کو پار اتارو گےملاحو تم پردیسی کو بیچ بھنور میں مارو گے
کوئی بات دل میں یقیناً ہی ہے جووہ ملتے ہوئے غور سے دیکھتا ہے
لگا ہے زمانہ عبادت میں جس کیوہ رہتا کہاں ہے تمہیں کچھ پتا ہے
منڈی میں غم کا میں ہی سوداگر ہوںاس خاطر میں دام زیادہ رکھوں گا
رات بھر خواب میں جلنا بھی اک بیماری ہےعشق کی آگ سے بچنے میں سمجھ داری ہے
زندگی کا یہ مری کون ہے قاتل جانےمیں ہوں مشکل میں سزا دوں تو سزا دوں کس کو
سنا ہے میتؔ خوابوں سے نکل کروہ آنکھوں میں ٹھہرتا جا رہا ہے
رات بے چین سی سردی میں ٹھٹھرتی ہے بہتدن بھی ہر روز سلگتا ہے تری یادوں سے
شاید اس نے ہنسی ہنسی میں ترک وفا کا ذکر کیا ہویونہی سی اک خوش فہمی ہے اطمینان ابھی باقی ہے
جب کوئی بنتا ہے لاکھوں ہستیوں کو میٹ کرصبح تاروں کو دباتی ہے ابھرنے کے لیے
میرے لفظوں سے مرا درد جھلک جاتا ہےجبکہ اس درد کو آواز میں بویا ہی نہیں
اے خدا جسم میں تو نے یہ بنایا کیا ہےدل تو یہ ہے ہی نہیں پھر یہ دھڑکتا کیا ہے
سچ کہنے کا آخر یہ انجام ہواساری بستی میں میں ہی بدنام ہوا
شور شرابہ رہتا تھا جس آنگن میںآج وہاں سے بس خاموشی نکلی ہے
دل کے قبرستان کا یاروں کیا کہنالاشیں بس جذبات کی اس میں پلتی ہیں
عجب کاریگری ہے میتؔ اس کیبدن کو روح پہ وہ ٹانکتا ہے
ذہن و دل میں اس کی یادیں آتے ہیلفظ شرارت خود ہی کرنے لگتے ہیں
میری قسمت کو میٹ کر خود ہیمیری قسمت پہ رو رہے ہو تم
اب کبھی ملنا نہیں ہوگا ہماراخط میں ایسا تو کہیں لکھا نہیں تھا
نہ جانے کون سی غفلت میں ہوں میںعجب سے درد کی شدت میں ہوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books