aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "number"
امتحان عشق مشکل تھا مگرنقل کر کے اچھے نمبر آ گئے
کہیو کہ تو نے خوب بنائی ہے کائناتلیکن اسے لکھائی کے نمبر نہ دیجیو
جمالیات کے پرچے میں آٹھ نو نمبرفقط شگفتگی و دلکشی کے ہوتے ہیں
تری آواز کو اس شہر کی لہریں ترستی ہیںغلط نمبر ملاتا ہوں تو پہروں بات ہوتی ہے
ہائے وہ عشق چھپانے کے زمانے موہنؔیاد آتا ہے غلط نام سے نمبر رکھنا
نتائج جب سر محشر ملیں گےمحبت کے الگ نمبر ملیں گے
اپنی خودداری تو پامال نہیں کر سکتےاس کا نمبر ہے مگر کال نہیں کر سکتے
اک اک گھر کے نام اور نمبر پوچھ کے دن بھی ڈوب چلا تھابیلوں کے سائے کے پیچھے شام کھڑی تھی کھڑکی میں
بچھڑتے وقت ضرورت نہیں ہوئی محسوساور اب نہ رابطہ نمبر نہ رابطہ مرے دوست
پرانا ہو چکا چشمے کا نمبر بڑھ گیا شایدستارے ہم کو مٹی کے دیے معلوم ہوتے ہیں
ہوتا نہیں جوان لڑکپن کے بعد بھیلگتا نہیں غریب کا نمبر لگا ہوا
اک انجانے نمبر پرخاموشی ہی باتیں ہیں
جو ڈیپی لگ گئی نمبر پہ تیرےوہ صبح و شام دیکھی جا رہی ہے
ستارہ آزمایا جا رہا ہےغلط نمبر ملایا جا رہا ہے
دو چار بار ہی سہی لگایا تھا اس کا نمبرپتا نہیں پھر بھی کال کس کو لگا ہوا ہے
بس دلوں پر کب کسی کا چل سکا ہے عشق میںپھر سے ڈائل کر کے ہم وہ ایک نمبر رو پڑے
گوہرؔ اس کا یوم پیدائش ہے یہیہ جو نمبر ہے ہماری کار کا
غریبی ملک میں پھیلی ہوئی کیسے دکھائی دےسیاسی عینکوں میں دور کا نمبر نہیں ہوتا
میں کال جس کو ملاؤں جا کر ملے اسی کویہ کیا کہ دنیا کے سارے نمبر ہیں ایک جیسے
ایک وہ جو بھول سے بھی فون کرتے ہیں نہ ہم کواور پاگل ہم بزی نمبر ملائے جا رہے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books