aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "parbato.n"
پربتوں کے پیڑوں پر شام کا بسیرا ہےسرمئی اجالا ہے چمپئی اندھیرا ہے
ہماری بات کی گہرائی خاک سمجھیں گےجو پربتوں کے لیے خوردبین لائے ہیں
میں منظروں میں کھویا ہوا پربتوں کے تھاآ کر کسی کی یاد کے بادل بھگو گئے
پربتوں سے نکل آئیں گے تھرکتے پیکرنغمہ زن، خامشیٔ سنگ دکھائی دے گی
نہیں آیا یہ اژدر پربتوں کی سیر کرنےزمینوں کے خزانوں تک پہنچنا چاہتا ہے
پربتوں کے پار رہتا ہے وہ چاندجب اندھیرا ہو تو مل آیا کرو
پربتوں پر صبح کی سی دھوپ ہوں میں ان دنوںجانتا ہوں اب ڈھلانوں پر پھسلنا ہے مجھے
یہ اور بات کہ ظاہر میں کچھ نہیں لگتےبلند و بالا ہیں کچھ لوگ پربتوں کی طرح
بشرؔ بے رحم ہیں یہ پربتوں جیسے اصول اپنےکسی کے دل کی وادی میں اترنے ہی نہیں دیتے
پربتوں وادیوں میں بستی ہےجنگلوں کی مکیں اداسی ہے
ان پربتوں کے بیچ تھی مستور اک گپھاپتھر کی نرمیوں میں تھی محفوظ کائنات
یہ ہندوستان ہے یاں پربتوں کا روز میلا ہےخدا جانے وہ بت اے مہرؔ دیبی ہے کہ درگا ہے
تم نے جس کی دعائیں مانگی تھیںابر وہ پربتوں پہ برسا تھا
راستے راستی کے مت چھوڑووادیاں پربتوں سے بہتر ہیں
کھڑکی سے دیکھتے رہیں ان پربتوں کا حسنٹیبل پہ کارواں بجے لب پہ سگار ہو
اک طرف پھول اور گھاس چرتے ہرن پربتوں پر دھنک : جیسے پینٹنگ لگےاک طرف منجمد آبشاروں سے گرتی ہوئی مچھلیاں کوئی ایسی غزل
مری آواز جیسی اور بھی آواز تھی اکیقیناً تھا کوئی تو پربتوں میں کون تھا وہ
کھیت جتنے تھے وہ پیاسے کے پیاسے ہی رہےاور بادل پربتوں پر جھوم کر برسا کئے
دل پربتوں کے پار نہ چل دے ہوا کے ساتھبادل بنا نہ دے مری خوئے سفر مجھے
مہک اٹھی ہیں فضائیں ساریہے کیسی برسات پربتوں پر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books